Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ کے 10 ارب ڈالر کے ہتکِ عزت مقدمے میں بی بی سی کو بڑا دھچکا، عدالت نے درخواست مسترد کردی

trump

فلوریڈا (صداۓ سچ نیوز) فلوریڈا کی وفاقی عدالت نے برطانوی نشریاتی ادارے کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کو مزید کارروائی کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی جج جیفری کنٹز نے قرار دیا کہ ٹرمپ کی جانب سے ہتکِ عزت کے الزامات اس مرحلے پر مقدمے کو آگے بڑھانے کے لیے کافی ہیں۔ تاہم عدالت نے فلوریڈا کے غیرمنصفانہ تجارتی طریقوں سے متعلق قانون کے تحت دائر ٹرمپ کا ایک علیحدہ دعویٰ مسترد کردیا۔

ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف یہ مقدمہ ایک دستاویزی پروگرام میں ان کی تقریر کی ایڈیٹنگ کے معاملے پر دائر کیا تھا۔ پروگرام میں 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملے سے قبل کی گئی ان کی تقریر کے دو مختلف حصوں کو جوڑ کر نشر کیا گیا تھا۔

ٹرمپ کا الزام ہے کہ بی بی سی نے تقریر کو دانستہ طور پر اس انداز میں ایڈٹ کیا جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو براہِ راست تشدد پر اُکسایا تھا۔

بی بی سی اس نشریاتی غلطی پر پہلے ہی معذرت کرچکا ہے اور تسلیم کرچکا ہے کہ پروگرام سے یہ غلط تاثر پیدا ہوا کہ ٹرمپ نے تشدد کی براہِ راست اپیل کی تھی۔

عدالت میں بی بی سی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ متنازع پروگرام ہتکِ عزت کے قانونی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ پروگرام امریکا میں نشر یا دستیاب نہیں تھا، اس لیے مقدمہ خارج کیا جانا چاہیے۔

تاہم جج جیفری کنٹز نے بی بی سی کی اس درخواست سے اتفاق نہیں کیا۔ اپنے فیصلے میں انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال عدالت صرف یہ طے کر رہی ہے کہ مقدمہ آگے بڑھنے کے قابل ہے یا نہیں۔ اس مرحلے پر یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ٹرمپ اپنے الزامات ثابت کر پائیں گے یا انہیں ہرجانے کا حق حاصل ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر عدالتی فیصلے کو اپنی بڑی فتح قرار دیا۔

دوسری جانب بی بی سی کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ فیصلے پر حیران ہے، تاہم وہ عدالت کے اختیار کا احترام کرتا ہے اور قانونی کارروائی کے دوران اپنا دفاع جاری رکھے گا۔

مقدمے کے دوران ٹرمپ کے وکلا یہ بھی تسلیم کرچکے ہیں کہ ان کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ متنازع دستاویزی فلم امریکا میں بی بی سی کی مختلف سروسز کے ذریعے دستیاب تھی۔

بعد ازاں ٹرمپ نے بی بی سی کے کمرشل ونگ ’بی بی سی اسٹوڈیوز‘ کو بھی مقدمے سے خارج کرنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔ بی بی سی اسٹوڈیوز کا مؤقف تھا کہ دستاویزی فلم کی تیاری یا پروڈکشن میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

gas-companies gas-companies
پاکستان3 گھنٹے ago

گیس صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کی تیاری، سوئی کمپنیوں کا اوگرا سے رجوع

کراچی (صداے سچ نیوز) ملک میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا، سوئی ناردرن اور سوئی...

gold-rate gold-rate
پاکستان3 گھنٹے ago

سونے کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار، آج بڑی کمی ہوگئی

کراچی (صداے سچ نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑی کمی واقع ہوئی...

Noreen Niazi and Uzma Khan Noreen Niazi and Uzma Khan
پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ ...

Rabia Ahsan Murder Case Rabia Ahsan Murder Case
پاکستان4 گھنٹے ago

ربیعہ احسن ہلاکت کیس، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل، اگلا قدم کیا ہوگا؟

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں خاتون صحافی ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس ملزم احسن کو...

imran khan imran khan
پاکستان5 گھنٹے ago

عمران خان سے ملاقات کو خفیہ ڈیل سے جوڑنا مضحکہ خیز پروپیگنڈا ہے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) کل اڈیالہ میں ہونے والی ملاقات کو کسی خفیہ سیاسی سرگرمی یا پسِ پردہ ڈیل سے...

federal-constitutional-court federal-constitutional-court
پاکستان5 گھنٹے ago

بیرسٹر گوہر کی پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواستوں کی سماعت بحال کرنے کی استدعا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواستوں کی سماعت روکنے...

saqib khan saqib khan
پاکستان5 گھنٹے ago

راولپنڈی ٹیسٹ، ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) تفصیلات کے مطابق ثاقب خان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 130 رنز کے عوض...

trump and modi trump and modi
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں مودی کو جگہ دلانے کے لیے ماہانہ 75 ہزار ڈالر ادائیگی کا انکشاف

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکی قانون فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کے تحت جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے...

faisal karim faisal karim
پاکستان5 گھنٹے ago

سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے...

Explosives-Laden Vehicle. Explosives-Laden Vehicle.
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کا تھانے پر بارودی مواد سے بھری گاڑی سے حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان (صداے سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن پر بارودی مواد سے...

Trending