تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے ہمیں کچھ بھی دینے کو تیار ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اسٹیو وٹکوف بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا میری ترجیح نہیں ہے۔
ٹرمپ نے ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ معاہدے پر کام کر رہے ہیں اور بہت اچھا کر رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ یہ معاہدہ واقعی وہ چیز نہیں ہے جو میں کرنا چاہتا ہوں لیکن وہ جنگ بندی کے لیے ہمیں کچھ بھی دینے کو تیار ہیں، ایران کے پاس ایک بھی جوہری ہتھیار نہیں ہو گا۔
انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ایک بہترین مذاکرات کار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے کچھ غیر معمولی کام کیے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ توقع ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے ایران کو ایک ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ختم ہو جائے گی اور یہ بہت جلد ہو گا، اسے بہت جلد ختم ہونا ہے۔
ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے پینٹاگون سے کہا ہے کہ ایرانی اہداف پر ایسے حملوں کے لیے مختلف آپشنز تیار کرے جنہیں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

