تازہ ترین
امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ کے دوران یو اے ای نے خفیہ طور پر ایران پر حملے کیے، وال اسٹریٹ جرنل
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جنگ کے دوران ایران کے لاوان جزیرے پر واقع آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ریفائنری عارضی طور پر بند ہوگئی۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حملہ اپریل کے اوائل میں اس وقت کیا گیا جب امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنے والے تھے۔
اخبار کے مطابق ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ امریکا نے خاموشی سے جنگ میں یو اے ای کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے ان حملوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو اے ای اور کویت پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ 2800 حملے یو اے ای پر کیے جو اسرائیل پر کیے گئے حملوں سے بھی زیادہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان حملوں سے یو اے ای کی معیشت کو نمایاں نقصان پہنچا، ملازمین کی برطرفیوں اور جبری رخصتیوں میں اضافہ ہوا، ملک کی سکیورٹی حکمت عملی میں بنیادی تبدیلی آئی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

