تازہ ترین
برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے 200 سال پرانے قونصل خانے کو محدود کرکے مشن کا درجہ دے دیا
برطانیہ اور اسرائیل نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں تقریباً 200 سال پرانا برطانوی سفارت خانہ محدود پیمانے پر کام کرتا رہے گا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ ایک سمجھوتے کے بعد کیا گیا ہے جو اسرائیل کی جانب سے پابندیوں کے تنازع پر مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کے حکم کے بعد طے پایا۔
اس آخری لمحات میں ہونے والے معاہدے کے تحت 1839 میں قائم ہونے والے اس قونصل خانے کا نام تبدیل کر کے اب ’یو کے مشن‘ رکھ دیا جائے گا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ برطانوی قونصل جنرل سمیت 20 برطانوی سفارت کار واپس چلے جائیں گے جس کے بعد صرف 7 سفارت کار اس مشن میں محدود کردار کے تحت کام کریں گے۔
دوسری جانب برطانیہ نے واضح کیا ہے کہ اس نے اپنے کچھ سفارت کاروں کو ’عارضی طور پر‘ واپس بلایا ہے اور وہ آنے والے وقت میں اپنی موجودگی دوبارہ بحال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کے لیے 30 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ یہ ڈیڈ لائن برطانیہ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد دی گئی تھی۔ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ فلسطینی اتھارٹی میں برطانیہ کی نمائندگی کرتا تھا۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک یہ تسلیم نہیں کرتا کہ اسرائیل کو قونصل خانہ بند کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل ہے۔ یہ قونصل خانہ شہر کے اس حصے میں واقع ہے جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کیا تھا اور بعد ازاں اسے اپنے ساتھ ملا لیا تھا جسے زیادہ تر ممالک تسلیم نہیں کرتے۔
ایڈ ملی بینڈ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کے بعد ہماری قونصل جنرل کی عمارت بند نہیں ہو گی اور آج سے اسے ‘یو کے مشن، یروشلم’ کے نام سے جانا جائے گا۔ یہ مشن اہم خدمات اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے گا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کی صبح قونصل خانے پر سے ’برٹش قونصلیٹ جنرل‘ کی تختی اور قونصلر سیکشن کا ایک اور بورڈ ہٹا دیا، تاہم عمارت پر برطانوی پرچم بدستور لہرا رہا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

