پاکستان
ٹیکسلا میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نظامِ زندگی مفلوج، 12 گھنٹے بجلی بندش
ٹیکسلا (نمائندہ خصوصی سید ہادی عمران) غیر اعلانیہ اور بے موقع طویل بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے۔ بغیر کسی شیڈول، اطلاع یا وضاحت کے بارہ، بارہ گھنٹے کی مسلسل بجلی بندش نے ہر طبقہ فکر کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ حالات دن بدن سنگین صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
اس ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کمپیوٹر، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، میڈیکل، سکول و کالجز، پرنٹنگ پریس، انٹرنیٹ سروسز، فری لانسرز، بینکنگ اور دیگر کاروباری شعبہ جات سے وابستہ ہزاروں افراد عملاً بیکار ہو چکے ہیں۔ آن لائن کام کرنے والے نوجوان، آئی ٹی ایکسپرٹس اور فری لانسرز کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے جبکہ مریضوں، طلبہ اور اساتذہ کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پہلے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا تھا، اب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے۔ نہ دن کا پتہ ہے نہ رات کا، نہ کاروبار ممکن ہے نہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تلہ گنگ بار الیکشن: ملک غلام اکبر اعوان ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب
انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ واپڈا اور آئیسکو کی انتظامیہ مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ نہ کوئی نوٹس، نہ وضاحت، نہ ہی عوامی شکایات کا جواب دیا جا رہا ہے۔ من مانی اور من چاہی لوڈ شیڈنگ کا یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ عوام کے صبر کا امتحان بن چکا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے اور معاشی بدحالی مزید شدت اختیار کر جائے گی۔ عوامی حلقوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اور لوگ اس ظلم کے خلاف کھل کر بولنے لگے ہیں۔
شہریوں، سماجی و تجارتی حلقوں نے اربابِ اختیار، وفاقی و صوبائی حکومت، وزارتِ توانائی اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا یہ سلسلہ فوری بند نہ کیا گیا تو عوامی احتجاج کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے۔عوام کا ایک ہی سوال ہے:کیا بجلی عوام کا حق نہیں؟
کیا بغیر اطلاع لوڈ شیڈنگ عوامی استحصال نہیں؟
اربابِ اختیار سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر واضح شیڈول جاری کیا جائے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے اور عوام کو مزید اذیت میں مبتلا کرنے کا سلسلہ روکا جائے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

