تازہ ترین
واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ، پینٹاگون اور فوجی تنصیبات کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازیں
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) پینٹاگون اور فوجی تنصیبات کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں حساس مقامات کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کی عمارت کے اوپر بھی ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا گیا جبکہ واشنگٹن میں ایک امریکی فوجی اڈے کے اوپر بھی نامعلوم ڈرون کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی رہائش گاہوں کے قریب بھی ڈرونز دیکھے گئے، جس کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ان ڈرونز کی نوعیت اور مقصد جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے واقعات قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اس لیے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔
-
پاکستان4 دن agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 دن agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع

