تازہ ترین
امریکی ڈالروں پر سیکریٹری خزانہ کے علاوہ اب صدر ٹرمپ کے بھی دستخط ہوں گے
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط والےکرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا،100 ڈالر کے نوٹ رواں سال جون میں چھاپے جائیں گے۔
امریکی ڈالروں پر سیکریٹری خزانہ کے علاوہ اب صدر ٹرمپ کے بھی دستخط ہوں گے،امریکی تاریخ میں یہ اقدام موجودہ صدرکے لیے پہلی بار اٹھایا جارہا ہے، کیونکہ روایتی طور پر امریکی کاغذی کرنسی پر صرف سیکرٹری خزانہ کے دستخط ہوتے ہیں،صدر کے نہیں،ایسے میں جب امریکی صدرکی مقبولیت بہت کم رہ گئی ہے
صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ امریکی ثقافتی اداروں پراپنا نام درج کرانے کی تازہ ترین مثال ہے،جس میں وہ یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس،کینیڈی سینٹر پرفارمنگ آرٹس اور ایک نئی کلاس کی جنگی جہازوں کا نام ان کے نام پر رکھنا شامل ہے۔
اس کے علاوہ ٹرمپ اپنا چہرہ سکے پربھی لگانےکی کوششیں بھی کررہے ہیں،اس ماہ کے شروع میں ایک وفاقی فنون لطیفہ کمیشن نےچار جولائی کو امریکہ کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر 24 قیراط سونے کے سکے کا حتمی ڈیزائن منظور کیا ہےجس پر ٹرمپ کی تصویر ہے۔
امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ تمام نئے ڈالروں پر ٹرمپ کے دستخط لگانے کا مقصد قوم کو 250ویں سالگرہ کا اعزاز دینا ہے، اور اس پر سیکرٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے دستخط بھی موجود ہوں گے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

