Connect with us

پاکستان

حالیہ آزاد کشمیر صورتحال سے کیا کیا سیکھنے کی ضرورت؟

Syed Mehtab Haider

تحریر: مہتاب حیدر

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میںہونے والے احتجاج نے اس امر کی نشاندہی کردی ہے کہ آزاد کشمیر کےعوام سب اچھا ہے سننے کے لیے تیار نہیں ہیں تاہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی ٹیم ایک معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس بات کا جائزہ لینا ضروری ہے کہ عوام ان اقدامات پر کیوں مجبور ہوئے جس کا نتیجہ احتجاج اور ہلاکتوں کی صورت میں ہمارے سامنے آیا۔ عوامی احتجاج کے مناظر اس خطہ میں ہمارے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ مثال کے طور پر بنگلہ دیش اور نیپال کی حالیہ صور تحال آپ کے سامنے ہے ۔

جہاں ہر شہری طرز حکمرانی اور اشرافیہ کے اللوں تللوں سے نالاں نظر آیا جس کے نتائج پُرتشدد احتجاج کی صورت میں ہمارے سامنے آئے۔ احتجاج کی ہر روش وبا کی مانند ہے جو پھیل بھی سکتی ہے تاہم آزاد کشمیر ایک پُرامن اور خوشحال خطہ ہےجس کے اندر کوئی پراثر احتجاجی تحریک کبھی بھی پنپ نہیں سکی۔ آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بجلی اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف گزشتہ سال بھی احتجاج کا راستہ اختیار کیا تھا جس کے نتیجے میں مرکزی اور آزاد کشمیر کی حکومت کو ایک معاہدہ کرنا پڑا لیکن اس دفعہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی بھر پور سیاسی ومعاشی چارٹر آف ڈیمانڈ کے ساتھ سامنے آئی ہے۔اس امر کا جائزہ لینا ضروری ہے کہ پاکستان کے اندرمختلف نوعیت کی تحریکیں چلتی رہی ہیں لیکن ان کے اثرات خطہ کشمیر پر کسی موثر تحریک کی صورت میں سامنے نہیں آئے ۔گڈگورننس کا مطالیہ اس قدر زور پکڑ گیا کہ عوامی احتجاج پر تشدد صور تحال اختیار کر گیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دیگر مطالبات میں سب سے بڑا مطالبہ مہاجرین کی 10نشستوںکے خاتمے کی صورت میں سامنے آیا۔

ایک بات پورے پاکستان میں زبان زدِ عام ہے کہ آزاد کشمیر میںاسی پارٹی کی حکومت قائم ہوگی جس کی حکومت اسلام آباد میں قائم ہو اس کی بنیادی وجہ یہی 12 نشستیں ہیں جو ہر دفعہ فارورڈ بلاک بنا کر حکومت آزاد کشمیر بنانے اور گرانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک خطرناک صورتحال جو تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے وہ ٹیکسوں کی مخالفت ہے۔ کوئی بھی ریاست بغیر وسائل کے نہیں چل سکتی تاہم عوام کا یہ مطالبہ حق بجانب ہے کہ ان کے ٹیکسوں کے وسائل اشرافیہ اپنی عیاشیوں پر خرچ نہ کرے بلکہ ان وسائل کو منصفانہ بنیادوں پر عوام کی بنیادی ضروریات زندگی کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے۔ آزاد کشمیر کے اندر پانی سے بجلی کے حوالے سےمطالبہ سامنے آیا کہ ان کے لیے مہنگی بجلی کوپیداواری لاگت کے برابر وصول کیا جائےاس مطالبہ کی منظوری کے مضمرات پاکستان کے مختلف علاقوں سے بھی سامنے آسکتے ہیں ،جن علاقوں سے بجلی کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ بجلی کی پیداوار میں انرجی مکس سب سےپیچیدہ مسئلہ ہے کیوں کہ اس میں فرنس آئل اور گیس استعمال ہوتی ہے جس کی بدولت بجلی کی لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سسٹم کے اندر کی چوری بھی لاگت میں اضافے کا سبب بنتی ہے علاوہ ازیںحکمرانوں اور پالیسی سازوں کے غلط معاہدےبھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہیں جن کی وجہ سے کپیسٹی ری پیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایک انتہائی اہم نکتہ کی طرف توجہ مبذول کرنے کی بھی ضرورت ہے کہ آزاد کشمیر ایک سرحدی علاقہ ہے جس کے اندر انٹیلی جنس ایجنسیاں موجود ہیں ۔ اس کے باوجود احتجاجی تحریک زور پکڑتی رہی اور وہ نہ تو بر وقت حکمرانوں کو آگاہ کر سکیں اور نہ ہی اس کا تدارک۔اس پورے میکنزم پر غور و خوض اور اسے بدلنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ گورننس کے ڈھانچے میں تبدیلی لانے کی بھی ضرورت ہے ۔

یہ بات واضح ہے کہ آزاد کشمیر کے بہت سے باسی بیرون ملک رہائش پذیر ہیں وہ وہاں کی بہتر حکمرانی کی مثالیں اپنے رشتہ داروں، عزیزوں اور دوستوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا کی انفارمیشن بھی لوگوں کے سا منے ہے اب حکمرانی کی پرانی روش کو تبدیل کیے بغیربات نہیں بن سکتی ۔آزاد کشمیر کی مثال راولپنڈی ڈویژن کے ساتھ دی جا سکتی ہے جہاں پر حکمرانوں کی کھلے عام عیاشیاں عوام الناس کے سامنے صبح روشن کی طرح عیاں ہیں ایسے طرز حکمرانی کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان5 منٹس ago

سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکے وزرائے خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکےوزرائےخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت پر سعودی...

trump trump
تازہ ترین13 منٹس ago

کیوبا اگلا ہدف؟ ٹرمپ کے بیان سے عالمی سیاست میں ہلچل، کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حالیہ بیان نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی...

imf-pakistan-latest-talks imf-pakistan-latest-talks
پاکستان19 منٹس ago

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی...

iran-attack iran-attack
تازہ ترین28 منٹس ago

ایران کا بڑا حملہ،کویت میں 6 امریکی جہاز تباہ، سلطان ائیربیس میں بھی امریکا کو بھاری نقصان، کئی امریکی فوجی مارے جانے کا دعوی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے اسرائیل پر ایک اور تگڑا وار کرتے ہوئے کلسٹرمیزائل داغ دیے،جس کے نتیجے میں...

social media social media
پاکستان39 منٹس ago

بذریعہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے خلاف ایک منظم اور اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب ہوئی ہے، جس...

hafiz-naeem-ur-rehman hafiz-naeem-ur-rehman
پاکستان47 منٹس ago

ٹرمپ اور نیتن یاہو شیطان کے پجاری ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، نتائج جلد سامنے آئیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران سے بات چیت کی تصدیق کردی،کہا ایران کے...

hezbollah hezbollah
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کرنے کا دعویٰ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) حزب اللّٰہ نے بیروت میں اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے  والا...

tehran-historic-university attacked tehran-historic-university attacked
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

تہران کی تاریخی یونیورسٹی پر بمباری، عالمی سطح پر شدید ردعمل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع اہم تعلیمی ادارے تہران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی پر...

gold gold
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران جنگ کے باوجود سونے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں...

Trending