تازہ ترین
زہران ممدانی نے پاکستانی خاتون کو اپنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا
نیو یارک (صدائے سچ نیوز) امریکی شہر نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی نے پاکستانی نژاد ماہر قانون لینہ ملیحہ خان کو اپنی عبوری ٹیم کی شریک سربراہ مقرر کیا ہے۔
34 سالہ زہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو عہدہ سنبھالیں گے اور وہ نیویارک شہر کی تاریخ میں پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر نے نیویارک کے نومنتخب ظہران ممدانی کو حماس کا حامی قرار دیدیا
نیویارک امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے جس کا سالانہ بجٹ تقریباً 116 ارب ڈالر ہے اور دنیا بھر میں اس کے انتظامی فیصلے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔
36 سالہ لینہ ملیحہ خان، جو سابق امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں، 3 تجربہ کار نیویارک سٹی ہال حکام کے ساتھ اس عبوری ٹیم کی قیادت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ زہران ممدانی کے ساتھ مل کر ایسی ٹیم تشکیل دینا ان کے لیے اعزاز ہے جو اس وژن کو حقیقت میں بدل سکے اور ڈیموکریٹک طرز حکمرانی کے لیے ایک نیا نمونہ قائم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ظُہران ممدانی کا میئر نیویارک منتخب ہونا شاندار فتح ہے، صادق خان
لینہ خان نے صدر جو بائیڈن کے دور میں ایف ٹی سی کی سربراہی کے دوران اینٹی ٹرسٹ اور صارفین کے حقوق کے ایجنڈے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے بڑی کمپنیوں کے انضمام پر سخت نگرانی اور ایسے کاروباری حربوں کے خلاف کارروائی کی جو صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ان کی پالیسیوں کو ترقی پسند حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، تاہم بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے ایمازون اور گوگل کے خلاف ان کے جارحانہ مؤقف نے سیلیکن ویلی میں کچھ تناؤ بھی پیدا کیا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

