پاکستان
لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
لاہور(صدائے سچ نیوز) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں فضائی معیار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس فضا میں موجود مختلف آلودگیوں کی مقدار کو ظاہر کرتا ہے، جیسے کہ باریک ذرات (PM2.5)، نسبتاً بڑے ذرات (PM10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO₂)، اور اوزون (O₃)۔ آئی کیو ایئر کے مطابق، اگر ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی 150 سے اوپر ہو تو اسے ’ غیر صحت بخش’ اور 200 سے زیادہ ہو تو ’ انتہائی غیر صحت بخش’ تصور کیا جاتا ہے۔
لاہور میں شام ساڑھے ساتھ بجے ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح 189 ریکارڈ کی گئی، جو کہ ’ انتہائی غیر صحت بخش’ کے زمرے میں آتی ہے۔ اس موقع پر دہلی لاہور سے معمولی طور پر آگے تھا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 212 ریکارڈ کیا گیا۔

مزید برآں، فضائی آلودگی کے ایک اہم عنصر PM2.5 کی سطح 109 مائیکروگرام فی مکعب میٹر (μg/m³) ریکارڈ کی گئی، جو کہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سالانہ رہنما اصولوں سے 21.8 گنا زیادہ ہے۔
آئی کیو ایئر ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، PM2.5 ایسے باریک ذرات ہیں جن کا قطر 2.5 مائیکرو میٹر یا اس سے کم ہوتا ہے۔ یہ ذرات اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ سانس کے ذریعے خون میں شامل ہو سکتے ہیں۔
آئی کیو ایئر نے اپنی ویب سائٹ پر لاہور کے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کھلی فضا میں ورزش کرنے سے گریز کریں، ایئر پیوریفائر استعمال کریں، ماسک پہننے کو ترجیح دیں، اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ باہر کی آلودہ ہوا اندر نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا اسموگ کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، مریم اورنگزیب
لاہور میں روایتی طور پر سردیوں کے موسم میں اسموگ اور خراب فضائی معیار کا مسئلہ رہتا ہے۔
گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران لاہور میں فضائی معیار 394 تک پہنچ گیا تھا، جو اسموگ کے شدید بحران کی وجہ سے تھا۔ یہ بحران زیادہ تر فصلوں کی باقیات جلانے اور صنعتی اخراجات کے باعث پیدا ہوا تھا۔ اسموگ سے شہریوں میں وسیع پیمانے پر کھانسی، سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن اور جلد کے انفیکشن جیسی بیماریاں پھیل گئی تھیں۔
اس سال اسموگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے ’ اسموگ گنز’ متعارف کرائی ہیں۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ یہ مشینیں لاہور بھر میں استعمال کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی:’ یہ جدید مشین ہوا میں باریک پانی کے قطروں کا اسپرے کرتی ہے تاکہ اسموگ پر قابو پایا جا سکے۔ پانی کی یہ دھند فضا میں موجود آلودگی اور گرد کے ذرات کو صاف کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ایسی مشینری چین، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی اسموگ کم کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔’
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

