Connect with us

تازہ ترین

ایران نے چند بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی، الجزیرہ

strait-of-hormuz

تہران (صداۓ سچ نیوز) غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے چند بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی ہے  جس کی تصدیق ایرانی سفیر کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی سفیر نے بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیئے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔

ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرت ےہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے جزیرے خارگ پر حملہ کیا،جزیروں پر حملے کے بعد امریکی ٹھکانے جائز اہداف ہیں،ہمیں اپنی خودمختاری اور سرزمین کے مکمل دفاع کا حق حاصل ہے،یواے ای پر موجود کچھ امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے،آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز اور بحری جہازوں  پر پابندی برقرار ہے،اگر کوئی جہاز بغیر اجازت آبنائے ہرمز میں داخل ہوا تو نشانہ بنائیں گے۔

امریکی سینٹ کام

امریکی سینٹ کام نے ایرانی جزیرے خارگ پر حملے سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جزیرے خارگ میں 90 فوجی اہداف تباہ کئے،حملے میں بارودی سرنگوں کے گودام اور میزائل بنکرز تباہ کیے گئے،خارگ پر حملے میں تیل کی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران کے 9بیلسٹک اور 33ڈرونز کو تباہ  کیا گیا،28فروری سے اب تک 294 بیلسٹک اور 15 کروز میزائل تباہ کئے گئے،ایران کی جانب سے داغے گئے 1600ڈرونز کو تباہ کیا جاچکا ہے۔

اردن کے فوجی ترجمان کا بیان

اردن کے فوجی ترجمان نے بیان  جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے 85میزائل اور ڈرون داغے گئے،دفاعی نظام کے ذریعے 79کو راستے کو تباہ کیا،5 ڈرون اور ایک میزائل ملک  کے اندر گرا۔

ایران

ایرانی حکومت نے امریکا اور اسرائیل کے ایران  پر حملوں میں نقصان سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، 28فروری سے اب تک 36ہزار500 رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا،صرف تہران میں 10ہزار رہائشی یونٹس متاثر ہوئے،امریکی اسرائیلی حملوں میں  اب تک 32 ایمبولینسیں تباہ ہوئیں،پندرہ روز میں ایران میں 120اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا،حملوں کے دوران کم ازم 223خواتین جاں بحق ہوئیں،حملوں میں جاں بحق طلبہ اور اساتذہ کی تعداد 206 ہوچکی ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پکڑے گئے جہاز سے کچھ چیزیں ملیں، جو بہت اچھی نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے کل ایک جہاز پکڑا ہے، جس...

JDVance JDVance
تازہ ترین4 گھنٹے ago

جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر کردیا گیا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے...

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ٹرمپ کا ایران سے سزائے موت کی منتظر 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کی منتظر 8 خواتین کی رہائی کا...

iran-flag iran-flag
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مذاکرات کیلئے پاکستان جانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مذاکرات کیلئے پاکستان جانے کا...

iran-united-states iran-united-states
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کیلئے قانون منظور کرلیا، ایرانی میڈیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا نے رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
تازہ ترین4 گھنٹے ago

عدالت میں جڑتے دو دل

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ باہر آکاش پر ساون کی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں۔رم جھم، رم جھم بارش...

atta tarar atta tarar
پاکستان5 گھنٹے ago

جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق 22 اپریل کی صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو رہی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امریکا...

J d vance and baqir qalibaf J d vance and baqir qalibaf
پاکستان8 گھنٹے ago

ایران اور امریکا نے پاکستان میں مذاکرات میں واپسی کے اشارے دیے ہیں، امریکی خبر ایجنسی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران اور امریکا نے پاکستان میں مذاکرات میں واپسی کے اشارے دے دیے۔ امریکی خبر ایجنسی...

trump trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

چین امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران ایران کی مدد کر رہا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں شبہ ہے چین امریکا اور اسرائیل کے...

trump trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کیساتھ ختم ہو جائے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی...

Trending