پاکستان
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کیلئے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کرنیکا فیصلہ
پشاور(صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کیلئے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کرنیکا فیصلہ کر لیا گیاہے، ذرائع کے مطابق اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں مراعات بل سے متعلق اہم فیصلےہوگئے۔ اراکین اسمبلی کیلئے تاحیات کےبجائے صرف اسمبلی مدت بلیو پاسپورٹ کےاجراءپر اتفاق ہوا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں ہوا ۔جو کمیٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔
اجلاس میں بل میں ممبران کیلئے اسمبلی نادرا کارڈ جاری کرنے کی تجویز جبکہ ممبران کے اہل خانہ کو کارڈ کااجراءبھی ختم کرنے پر غور کیا گیا۔ممبران اسمبلی مراعات واستحقاقات بل میں میڈیا سے متعلق قوانین میں بھی ترامیم کرکے نرمی کی جائیگی جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے تمام مراعات اور اخراجات کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اراکین اسمبلی کے تاحیات بلیو پاسپورٹ کے خاتمے پر کئی ممبران کے شدید تحفظات ہیں۔ذرائع صوبائی اسمبلی مراعات بل کے ترمیمی مسودے کوجلد حتمی شکل دیکرکابینہ کی منظوری کے بعد دوبارہ اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔
مراعات بل کے معاملے پر وزیراعلی سہیل آفریدی نے سپیکر بابر سلیم کو نظرثانی کا کہا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

