تازہ ترین
طاقتور سمندری طوفان ’ٹائیفون ڈولفن‘ چین کے صوبہ ژی جیانگ سے ٹکرا گیا
رواں سال چین سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور سمندری طوفان ’ٹائیفون ڈولفن‘ ملک کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا جس کے بعد موسلادھار بارش، تیز ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے باعث مختلف علاقوں میں ہنگامی اقدامات کیے گئے۔
چینی محکمہ موسمیات کے مطابق ٹائیفون ڈولفن نے اتوار کی شام تقریباً ساڑھے 5 بجے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر یویوان کے قریب خشکی پر لینڈ فال (ٹکرایا) کیا۔
لینڈ فال کے وقت طوفان کے مرکز کے قریب زیادہ سے زیادہ مسلسل ہواؤں کی رفتار 42 میٹر فی سیکنڈ، یعنی 151 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
حکام نے سمندر میں موجود کارکنوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا، بحری جہازوں کو بندرگاہوں پر واپس آنے کا حکم دیا جبکہ آبی ذخائر، پہاڑی ندی نالوں، لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں، تعمیراتی مقامات اور سیاحتی مقامات کی نگرانی سخت کردی گئی۔
محکمہ موسمیات نے 10 اگست تک ژی جیانگ، شنگھائی، شمالی فوجیان، شمال مشرقی جیانگ شی، وسطی و جنوبی آنہوئی اور بیشتر جیانگ سو میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
طوفان کے باعث چین کے مشرقی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہوا جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد کو گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 1500 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

