Connect with us

پاکستان

تعلیم کی شمع روشن رکھنے کا عزم، نثار ویلفیئر ٹرسٹ کے دو سال مکمل، مستحق طلبہ میں یونیفارم اور جوتے تقسیم

chakwal

چکوال (صدائے سچ نیوز) تعلیم کی شمع روشن رکھنے اور مستحق بچوں کے تعلیمی سفر میں حائل مالی مشکلات دور کرنے کے عزم کے تحت نثار ویلفیئر ٹرسٹ مولے کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جیٹھل میں مختلف سکولوں کے مستحق طلبہ و طالبات میں سکول یونیفارم اور جوتے تقسیم کرنے کی دوسری سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں علاقے کی ممتاز سیاسی، سماجی، تعلیمی اور عوامی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ٹرسٹ کی فلاحی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مستحق بچوں میں سکول یونیفارم اور جوتے تقسیم کیے گئے، جس سے بچوں اور ان کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی ماسٹر نثار احمد نے کہا کہ ٹرسٹ کے قیام کا بنیادی مقصد ایسے مستحق بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنا ہے جو مالی مشکلات کے باعث کتابیں، سکول یونیفارم اور جوتے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ محض مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ نثار ویلفیئر ٹرسٹ کو قائم ہوئے دو سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران مستحق بچوں تک امداد پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں۔ ٹرسٹ کی فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ یونین کونسل سرال سے بڑھا کر یونین کونسل فرید کسر اور یونین کونسل منگوال تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں فوکل پرسن بھی مقرر کیے جا رہے ہیں تاکہ مستحق بچوں کی درست نشاندہی اور ان تک بروقت امداد کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

تقریب کے دوران نثار ویلفیئر ٹرسٹ کے بانیوں میں شامل ملک خان بیگ جوراں، جو گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے، کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تقریب سے آصف علی نائیک، چوہدری اظہر راول بالا، قدیر حسین سرال (آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد)، طلعت حسین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (نائب صدر نثار ویلفیئر ٹرسٹ)، ماسٹر سخاوت، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جیٹھل کے ہیڈ ماسٹر اشفاق احمد، معروف سیاسی و سماجی شخصیت قاضی شاہد کوٹ اقبال اور چوہدری امیر حسین مولے سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے نثار ویلفیئر ٹرسٹ کی دو سالہ فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستحق بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنا ایک عظیم انسانی اور قومی خدمت ہے۔ ایسے فلاحی اقدامات نہ صرف بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ معاشرے میں احساسِ ذمہ داری، ہمدردی اور خدمت خلق کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

اس موقع پر ٹرسٹ کے انتظامی امور احسن طریقے سے سرانجام دینے اور خدمات کے اعتراف میں بانی ماسٹر نثار احمد کی جانب سے ماسٹر سخاوت حسین اور ماسٹر عارف کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

تقریب میں سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری، چوہدری سلیم رضا سابق ممبر ضلع کونسل چکوال سمیت علاقے کی متعدد سیاسی، سماجی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

فلاحی سرگرمیوں میں شفافیت اور اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے اس موقع پر ٹرسٹ کے دستیاب فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات بھی شرکاء کے سامنے پیش کی گئیں، جسے حاضرین نے سراہا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کی تواضع کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ شرکاء نے نثار ویلفیئر ٹرسٹ کی دو سالہ خدمات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستحق بچوں کی تعلیمی معاونت کا یہ سلسلہ مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرے گا اور علاقے کے زیادہ سے زیادہ بچے اس فلاحی پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

chakwal chakwal
پاکستان21 منٹس ago

تعلیم کی شمع روشن رکھنے کا عزم، نثار ویلفیئر ٹرسٹ کے دو سال مکمل، مستحق طلبہ میں یونیفارم اور جوتے تقسیم

چکوال (صدائے سچ نیوز) تعلیم کی شمع روشن رکھنے اور مستحق بچوں کے تعلیمی سفر میں حائل مالی مشکلات دور...

iran-ismael-baqai iran-ismael-baqai
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا شرائط پوری کرے تو دو گھنٹے میں آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے، ایران کی بڑی پیشکش

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا تہران کی شرائط پوری کردے تو وہ چند گھنٹوں...

Prime Minister shehbaz sharif Prime Minister shehbaz sharif
تازہ ترین3 گھنٹے ago

وزیراعظم کا دورہ ماسکو، پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ماسکو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16...

Explosion in Syria Explosion in Syria
تازہ ترین4 گھنٹے ago

شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بچے ہلاک ہو گئے

ادلب (صداے سچ نیوز) شمال مغربی شام میں بارودی سرنگ پھٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں پانچ بچے ہلاک ہو...

bahawalpur-trailer-kulti bahawalpur-trailer-kulti
پاکستان4 گھنٹے ago

بہاولپور، دھند کے باعث کراچی سے لاہور جانیوالا کاروں سے بھرا ٹریلر الٹ گیا

بہاولپور (صداۓ سچ نیوز) بہاولپور میں کراچی سے لاہور جانے والا کاروں سے بھرا ٹریلر الٹ گیا۔ ریسکیو حکام کے...

Netanyahu، Trump Netanyahu، Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران پر حملے کیلئے دباؤ، امریکا نے فیصلہ کم از کم ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی...

Netanyahu and Gadi Eisenkot’s Netanyahu and Gadi Eisenkot’s
تازہ ترین5 گھنٹے ago

اسرائیل میں حکومت سازی کیلئے نیتن یاہو و گادی آئزن کوٹ کی جماعتوں میں اتفاق نہ ہو سکا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل میں حکومت سازی کے لیے نیتن یاہو اور اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ کی...

taliban-regien-terrorism taliban-regien-terrorism
تازہ ترین5 گھنٹے ago

افغان طالبان رجیم مخالف گروپس کی گوریلا کارروائیاں تیز

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح کارروائیوں میں تیزی، سکیورٹی اور مؤثر کنٹرول کے دعوے سوالیہ...

SUDAN SUDAN
تازہ ترین5 گھنٹے ago

سوڈان، شہری علاقوں پر ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک، 10 زخمی

خرطوم (صداۓ سچ نیوز) سوڈان کی ریاست خرطوم کے علاقے کراری میں شہری مقامات کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے...

Mustafa Kamal Mustafa Kamal
پاکستان5 گھنٹے ago

پی پی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوجوانوں کا حق مار رہی ہے، نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع مہیا ہونگے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کے قیام کو ملک کی...

Trending