پاکستان
پشاور، سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور کے علاقے خوڑ میرہ باچاخیل میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کی ٹیموں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ کالعدم تنظیم کا کارندہ تاج محمد اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق آپریشن کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 پستول اور 1 دستی بم برآمد کر لیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

