پاکستان
اسلام آباد، عوام کی سہولت کیلئے وزارت داخلہ کے جدید ترین پہلے خدمت مرکز کی تعمیر شروع
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے علاقے ایف۔ 6 میں عوام کی سہولت کیلئے وزارت داخلہ کے جدید ترین پہلے خدمت مرکز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت داخلہ اور تمام ذیلی اداروں کی مکمل سہولتیں ایک چھت تلے ملیں گی۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ لائسنسز، این او سیز، ویزا، شناختی کارڈ کی سہولیات سمیت پاسپورٹ اور وزارتِ داخلہ کے زیرِانتظام دیگر تمام عوامی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
اس کے علاوہ خدمت مرکز میں جدید پبلک ڈیلنگ ہال، سروس کاؤنٹرز، کشادہ ویٹنگ ایریا قائم کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف-6 میں زیرِ تعمیرخدمت مرکز کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جب کہ انہوں نےمتعلقہ حکام کو منصو بہ جلد مکمل کرنےکے احکامات دیے۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جلد دیگر شہروں میں بھی عوام کی سہولت کے لیے ایسے خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

