تازہ ترین
امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ کیخلاف مبینہ ایرانی سازشوں کی اسرائیلی وارننگز کی تصدیق نہ کرسکی، امریکی میڈیا
امریکی انٹیلی جنس حکام گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل کی جانب سے دی گئی ان متعدد وارننگز کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنے میں ناکام رہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک موجودہ امریکی عہدیدار اور دو سابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان وارننگز میں ٹرمپ کو نشانہ بنانے کے لیے اسنائپر کی خدمات حاصل کرنے، کسی بڑے عوامی اجتماع میں چاقو سے حملہ کرنے کے لیے کسی شخص کو تیار کرنے یا ایئر فورس ون پر کندھے سے چلائے جانے والے میزائل سے حملہ کرنے کی مبینہ سازشیں شامل تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ وارننگز جون 2025ء میں ہونے والی 12 روزہ جنگ سے قبل سامنے آنا شروع ہوئی تھیں اور فروری میں امریکا کے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے سے قبل ان میں شدت آگئی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے تفصیلی وارننگ جولائی میں انقرہ میں ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس سے قبل دی گئی، جب اسرائیلی حکام نے وائٹ ہاؤس کو بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران ایئر فورس ون میں سفر کے دوران ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، جس کے لیے ممکنہ طور پر کندھے سے چلایا جانے والا میزائل استعمال کیا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے ایرانی خطرات سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس کی بعض معلومات کا جائزہ لیا، تاہم ان پر اس کا اعتماد کم درجے کا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

