تازہ ترین
اسرائیلی فورسز کا جنوبی لبنان میں گھر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق
بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں انصار میں ایک مکان کو اسرائیلی طیاروں نے ہفتے کی صبح نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 دیگر زخمی ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر اتفاق کے بعد مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔
معاہدے کے مطابق اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقوں میں اس وقت تک موجود رہے گی جب تک لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کیا جاتا اور لبنانی فوج ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال نہیں لیتی جبکہ حزب اللہ نے ان شرائط کو ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس حملے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان کے ایک علاقے میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، یہ کارروائی اس کے فوجیوں کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی۔
یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں حزب اللہ نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے دو روز بعد اسرائیل پر حملے کیے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان پر بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ شمالی اسرائیل کو مزید حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی فوج وہاں موجود رکھے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق 2 مارچ سے جاری کشیدگی کے دوران لبنان میں کم از کم 4300 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

