Connect with us

تازہ ترین

ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کے خلاف معاشی اقدامات کریں گے، امریکی وزیر خزانہ

us-iran-flag

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والے ممالک کے خلاف بھی امریکی اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے، جن کا مقصد ایرانی حکومت کی اپنے پراکسی گروہوں کے ذریعے کارروائی کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر اصرار کرتا ہے تو امریکا اس کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔

امریکی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن کا مقصد ایرانی حکومت کو ختم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ چین سمیت تمام ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

academy academy
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستانی پارلیمانی وفد کا چین کی بائیسے ایگزیکٹو لیڈرشپ اکیڈمی کا دورہ

بائیسے (صدائے سچ نیوز) پاکستانی پارلیمانی وفد نے چین کے 10 روزہ سرکاری دورے کے دوران بائیسے ایگزیکٹو لیڈرشپ اکیڈمی...

talal-chaudhry talal-chaudhry
پاکستان10 گھنٹے ago

آزادکشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کو افغانستان سے اسلحےکی ترسیل سے متعلق آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےکہا کہ  کور کمیٹی...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین10 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ یہ واقعات پیر کے...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان10 گھنٹے ago

حکومت نے ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔  اوگرا کی جانب سے...

QATAR NAVY QATAR NAVY
تازہ ترین10 گھنٹے ago

قطری بحریہ کے اہلکار نے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں اپنی جان قربان کردی

دوحہ(صداۓ سچ نیوز) قطری خبر رساں ادارے قنا کے مطابق ملکی وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ دکھ اور افسوس بھرا...

Gold Crown to maryam nawaz Gold Crown to maryam nawaz
پاکستان11 گھنٹے ago

مریم نواز شریف کو راولپنڈی میں سونے کا خصوصی تاج پہنایا گیا

راولپنڈی(صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی شہر میں سونے کا خصوصی تاج پہنایا گیا۔  مریم نواز کو...

petrol petrol
تازہ ترین11 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئيں

اماراتی مربن ساڑھے 4 فیصد کمی کے بعد 85 ڈالرز فی بیرل ہوگیا۔ برطانوی برینٹ کروڈ معمولی کمی کے بعد...

FIA FIA
پاکستان11 گھنٹے ago

دبئی سے پاکستان واپس بھجوایا گیا نوجوان سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار، ایف آئی اے

سیالکوٹ (صداۓ سچ نیوز)فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ دبئی سے پاکستان واپس بھجوائے گئے نوجوان کو...

tv watching tv watching
تازہ ترین12 گھنٹے ago

گھنٹوں ٹی وی دیکھنے والے افراد میں گردوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق گھنٹوں ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہنے والے افراد میں گردوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ...

gold-price gold-price
پاکستان12 گھنٹے ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

کراچی  (صداۓ سچ نیوز)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔  آل پاکستان جیمز...

Trending