پاکستان
راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں نصب فائر سیفٹی سسٹم بھی غیر فعال
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) سانحہ پمز کے بعد راولپنڈی کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی انتظامات نامکمل ہونے کا انکشاف ہواہے۔ بینظیر بھٹو، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور ہولی فیملی ہسپتالوں میں ضروری حفاظتی نظام تاحال مکمل فعال نہیں۔
ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور ہولی فیملی اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہیں ہیں بعض ضروری حفاظتی نظام تاحال فعال نہ ہونے کے ساتھ ایمرجنسی اخراج کے راستوں میں بھی رکاوٹیں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے الائیڈ ہسپتالوں میں واٹر ہائیڈرنٹس تو نصب ہیں، تاہم اسموک الارم موجود نہیں۔ سانحہ پمز کے بعد ہسپتال انتظامیہ کو فائر الارم، ایمرجنسی ایگزٹ اور اسموک ڈیٹیکشن سسٹم فوری فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
پیڈیاٹرک اور گائنی وارڈز کو ترجیحی بنیادوں پر سو فیصد محفوظ بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ حکام نے فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

