پاکستان
انسانی حقوق کے سرگرم وکیل ہادی علی چٹھہ عدالت کے باہر سے ہی گرفتار
اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے معروف وکیل اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد انہیں عدالت کے باہر سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف ’متنازعہ ٹویٹ کیس‘ کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جس پر این سی سی آئی اے نے کارروائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’عدالتی عملہ یہ پیغام دے رہا تھا کہ جج صاحب نے چیمبر سے ہی وارنٹ جاری کر دیے ہیں، جو عدالتی بدعملی (مس کنڈکٹ) کے مترادف ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے عملے سے درخواست کی کہ جج صاحب اگر سماعت کرنا چاہتے ہیں تو میں عدالت کے باہر موجود ہوں، مگر چیمبر میں بیٹھے رہ کر کارروائی نہیں ہو سکتی۔‘
دوسری جانب پراسیکیوشن ٹیم کے رکن محمد عثمان رانا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ’ہم صبح وقتِ مقررہ پر عدالت میں پیش ہوئے مگر ملزمان کی جانب سے صرف معاون وکیل آئے۔ عدالت نے ساڑھے گیارہ بجے کا وقت دیا تھا، مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ بعد ازاں دوپہر دو بجے بھی سماعت ممکن نہ ہو سکی۔ ہمیں لگتا ہے کہ ملزمان جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔‘
اس گفتگو کے کچھ دیر بعد ہی معروف وکیل ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے درج کیا گیا، جس کی بنیاد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع ہونے والی چند پوسٹس اور ٹویٹس کو قرار دیا گیا۔ ادارے کا مؤقف ہے کہ ان پوسٹس میں مبینہ طور پر ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز پر ایسی تنقید کی گئی تھی جسے نسلی یا ادارہ جاتی نفرت پھیلانے کی کوشش سمجھا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری کے بیانات کو ریاست مخالف قرار دیا گیا جبکہ ہادی علی چٹھہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ان بیانات کی حمایت یا شیئرنگ کے ذریعے ان کا ساتھ دیا۔ مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے قانون (پیکا) کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں شق 9، 10، 11 اور 26 شامل ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد کی اسی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور دونوں پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اپنے خلاف درج مقدمے کو غیر منصفانہ، سیاسی بنیادوں پر مبنی اور اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر شہری اپنی رائے کے اظہار پر مقدمات بھگتنے لگیں تو یہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے، جو ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

