Connect with us

پاکستان

انسانی حقوق کے سرگرم وکیل ہادی علی چٹھہ عدالت کے باہر سے ہی گرفتار

hadi ali chatha human rights activist
اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے معروف وکیل اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد انہیں عدالت کے باہر سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف ’متنازعہ ٹویٹ کیس‘ کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جس پر این سی سی آئی اے نے کارروائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’عدالتی عملہ یہ پیغام دے رہا تھا کہ جج صاحب نے چیمبر سے ہی وارنٹ جاری کر دیے ہیں، جو عدالتی بدعملی (مس کنڈکٹ) کے مترادف ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے عملے سے درخواست کی کہ جج صاحب اگر سماعت کرنا چاہتے ہیں تو میں عدالت کے باہر موجود ہوں، مگر چیمبر میں بیٹھے رہ کر کارروائی نہیں ہو سکتی۔‘
دوسری جانب پراسیکیوشن ٹیم کے رکن محمد عثمان رانا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ’ہم صبح وقتِ مقررہ پر عدالت میں پیش ہوئے مگر ملزمان کی جانب سے صرف معاون وکیل آئے۔ عدالت نے ساڑھے گیارہ بجے کا وقت دیا تھا، مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ بعد ازاں دوپہر دو بجے بھی سماعت ممکن نہ ہو سکی۔ ہمیں لگتا ہے کہ ملزمان جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔‘
اس گفتگو کے کچھ دیر بعد ہی معروف وکیل ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے درج کیا گیا، جس کی بنیاد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع ہونے والی چند پوسٹس اور ٹویٹس کو قرار دیا گیا۔ ادارے کا مؤقف ہے کہ ان پوسٹس میں مبینہ طور پر ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز پر ایسی تنقید کی گئی تھی جسے نسلی یا ادارہ جاتی نفرت پھیلانے کی کوشش سمجھا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری کے بیانات کو ریاست مخالف قرار دیا گیا جبکہ ہادی علی چٹھہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ان بیانات کی حمایت یا شیئرنگ کے ذریعے ان کا ساتھ دیا۔ مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے قانون (پیکا) کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں شق 9، 10، 11 اور 26 شامل ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد کی اسی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور دونوں پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اپنے خلاف درج مقدمے کو غیر منصفانہ، سیاسی بنیادوں پر مبنی اور اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر شہری اپنی رائے کے اظہار پر مقدمات بھگتنے لگیں تو یہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے، جو ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

doctor doctor
تازہ ترین4 گھنٹے ago

وکٹوریہ میں 10 ہزار ڈاکٹرز کا تنخواہوں اور کام کے حالات پر احتجاجی واک آؤٹ

ملبورن (صداۓ سچ نیوز) آسٹریلیا میں ڈاکٹر آج ہڑتال کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وکٹوریہ میں 10 ہزار ڈاکٹر...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین4 گھنٹے ago

فنِ سخن عظمیٰ گیلانی کے نام

تحریر: نثار حسین میلبورن کی یہ شام اپنے اندر ایک پورا عہد سمیٹ لیتی نظر آئی ڈاک لینڈز میں سمندر...

Pakistan beat Bangladesh Pakistan beat Bangladesh
پاکستان9 گھنٹے ago

ایشین گیمز کرکٹ سیمی فائنل، پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

نشین (صداۓ سچ نیوز) ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلادیش کو شکست دے...

iran-medicine iran-medicine
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران میں دواؤں کی کمی تشویشناک شکل اختیار کر گئی

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں دواؤں کی کمی تشویشناک شکل اختیار کر گئی، بہت سی...

earthquake earthquake
تازہ ترین9 گھنٹے ago

افغانستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، عوام خوفزدہ

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان کے ہندوکش ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ...

jf-17-thunder-in-baku jf-17-thunder-in-baku
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، متعدد دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں متعدد دہشت گرد...

US Defense Secretary US Defense Secretary
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکی افواج نے ایران کی فوج کو تباہ اور جوہری عزائم کو مفلوج کر دیا ہے، امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے واشنگٹن ڈی سی کے باہر کوانٹیکو میرین بیس میں فوجی...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان1 دن ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

Abbas Araqchi Abbas Araqchi
تازہ ترین1 دن ago

عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو جنگ کے خاتمے کے لیے 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول...

gol gol
پاکستان1 دن ago

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔...

Trending