پاکستان
اٹک کے ایم این اے کی بہن کا پٹرول پمپ جعل سازی سے فروخت
راولپنڈی(صدائے سچ نیوز) باپ بیٹے نے فراڈ اور جعل سازی سے خاتون کا پٹرول پمپ اپنے نام کروانے کے بعد تیسری پارٹی کو فروخت کر دیا۔
لاہور کے رہائشی سردار غضنفر علی اور اس کے بیٹے عمیر حیدر غضنفر نے ریکارڈ میں جعل سازی کر کے اٹک سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کی ہمشیرہ شاہین خالد کا ملکیتی پٹرول پمپ اپنے نام کروالیا اور بعد ازاں فروخت کا جعلی معاہدہ تیار کر کے یہی پٹرول پمپ احد نامی تیسرے شخص کو فروخت کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت 27ویں آئینی ترمیم لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسحاق ڈار

فتح جنگ میں واقع مذکورہ پٹرول پمپ شاہین خالد نے سال 2009 میں خریدا تھا۔ملزم سردار غضنفر علی کو پٹرول پمپ کے روز مرہ معاملات چلانے کے لیے ملازم رکھا گیا تھا لیکن اس نے پمپ مالک کے اعتماد کو توڑتے ہوئے منصوبہ بندی کے تحت اسے کاروبار سے محروم کر دیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں کرائی۔
شاہین خالد کی درخواست پرآئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت پر ڈی پی او اٹک نے ڈی ایس پی فتح جنگ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

شاہین خالد نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے اور سائلہ کو انصاف مہیا کیا جائے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

