پاکستان
جرمنی کا پاکستان کیلئے131 ملین امریکی ڈالر کی معاونت کا اعلان
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) جرمنی نے پاکستان کے لیے 11 کروڑ 40 لاکھ یورو (تقریباً 131 ملین امریکی ڈالر) کی نئی مالی و تکنیکی معاونت کا اعلان کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے پاک جرمنی دو طرفہ ترقیاتی تعاون مذاکرات کے دوران پاکستان کے لیے پیکج کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کی وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری حمیر کریم اور جرمن وزارت اقتصادی تعاون و ترقی کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹین ٹوئٹسکے نے مشترکہ طور پر کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے پھر حملہ، پاکستان کا فوری اور ذمہ دارانہ جواب
اجلاس میں جرمن سفیر انا لپیل اور پاکستانی سفیر برائے جرمنی ثقلین سیدہ بھی شریک ہوئیں۔
پاکستان کے لیے اعلان کردہ امداد موجودہ مالی سال کے دوران فراہم کی جائے گی۔ اور اس کا مقصد ماحول کے تحفظ، توانائی، پائیدار معاشی ترقی، فنی تربیت اور سماجی بہبود کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
حمیر کریم نے پاکستان میں جرمنی کے قابل تجدید توانائی منصوبوں، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے میں کردار کو سراہا۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ تعاون پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام اُڑان پاکستان کے اہداف کے مطابق ہونا چاہیے۔
جرمن ڈائریکٹر جنرل کرسٹین ٹوئٹسکے نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی ماحولیاتی تبدیلی، معاشی استحکام اور سماجی شمولیت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

