Connect with us

پاکستان

پاکستان امن و استحکام کے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، مقررین کا مکالمہ، سفارتکاری اور ذمہ دارانہ ابلاغ پر زور

department of digital media

لاہور(صداۓ سچ نیوز) مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام، علاقائی تعاون اور مختلف اقوام کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لیے مؤثر پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے مذاکرات، سفارتکاری، معاشی تعاون، تعلیم اور نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور اور شعبہ ڈیجیٹل میڈیا پنجاب یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے ’’پاکستان بحیثیت امن و استحکام کا پل: آگے بڑھنے کا راستہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اسے جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور چین کے درمیان اہم رابطے کی حیثیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف خطوں اور اقوام کے درمیان مکالمے، تعاون اور امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

کالم نگار سلمان غنی نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رائے عامہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے غلط معلومات، جعلی خبروں اور اشتعال انگیز بیانیے کے بجائے تحقیق، تصدیق اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینا ہوگا۔

ڈی جی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شفقت عباس نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں جدید تعلیم، ٹیکنالوجی، تحقیق اور مثبت سوچ کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی، تحقیق، تصدیق اور تنقیدی سوچ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

سینئر تجزیہ نگار ارشاد عارف نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے قومی سطح پر اتفاق رائے اور ذمہ دارانہ سیاسی رویوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی کردار اس کی داخلی مضبوطی سے بھی جڑا ہوا ہے۔

کالم نگار محمد مہدی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی خود مختاری یقینی بنانے اور خارجہ پالیسی میں معاشی مفادات اور علاقائی تعاون کو بنیادی اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امن، مکالمہ، تعلیم، معاشی تعاون اور علاقائی روابط کو قومی پالیسی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔

ڈین یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر فریحہ کاظمی اور سربراہ شعبہ ڈیجیٹل میڈیا پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سویرا شامی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کے روشن اور پرامن مستقبل کے لیے ریاستی اداروں، سیاسی قیادت، میڈیا، جامعات، دانشوروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو مشترکہ قومی وژن کے تحت اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تقریب کے دوران خطے میں قیام امن کے لیے حکومتی کوششوں کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ طلبہ نے مقررین سے مختلف سوالات کیے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

rain-pakistan rain-pakistan
پاکستان3 گھنٹے ago

آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ...

Imran Khan’s Imran Khan’s
پاکستان3 گھنٹے ago

10اگست کو عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے اینگزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) اڈیالہ جیل میں 10 اگست کو بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے طبی معائنے کی...

Fatah-4 Cruise Missile Fatah-4 Cruise Missile
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ’فتح 4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی...

department of digital media department of digital media
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان امن و استحکام کے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، مقررین کا مکالمہ، سفارتکاری اور ذمہ دارانہ ابلاغ پر زور

لاہور(صداۓ سچ نیوز) مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام، علاقائی تعاون اور مختلف اقوام...

Asif-Zardari Asif-Zardari
پاکستان4 گھنٹے ago

صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری  جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان7 گھنٹے ago

سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ  آج رات پشاور پہنچے گا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا چار مارچ کو لکی مروت...

bilawal bilawal
پاکستان7 گھنٹے ago

بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں...

Crude Oil Crude Oil
تازہ ترین7 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر، خام تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر ہونے کے بعد عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں...

Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General
پاکستان7 گھنٹے ago

یواین سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں...

gold-rates gold-rates
پاکستان7 گھنٹے ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کا آج کیا ریٹ رہا؟

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک...

Trending