Connect with us

تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز میں تیل اسمگلنگ کے غیر قانونی راستے جلد بند کرنے کا اعلان

Strait of Hormuz

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے بہت جلد آبنائے ہرمز میں تیل کی اسمگلنگ کے غیر قانونی راستے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پاسداران انقلاب ایران کے اعلامیے کے مطابق تیل اسمگلنگ کے عمانی ساحل کے قریب موجود غیر قانونی راستے جلد بند کریں گے، یہ وہی راستے ہیں جن کے استعمال کے دعوے سامنے آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے مشیر محمد رضا نقدی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے، جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، صورتحال برقرار رہے گی۔

ایرانی حکام کے مطابق 28 فروری کے امریکا، اسرائیل حملے اور سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد سے آبی گزرگاہ پر تہران کا مکمل کنٹرول ہے اور روزانہ صرف 10 جہاز گزر رہے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملے سے قبل آبنائے ہرمز سے یومیہ 125 بحری جہاز گزرتے تھے، ہم امریکی بحریہ کی مدد سے تیل بحالی کے دعوے مسترد کرتے ہیں۔

دوسری طرف جہاز رانی کے عالمی اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے دوران خلیجی خطے سے تیل کی یومیہ برآمدات میں کچھ بہتری دیکھی گئی ہے لیکن ٹینکرز پر ایرانی حملوں کے باعث تیل کی برآمدی سطح کی پائیداری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel Israel
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل خاتمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سی آئی اے کی سنسنی خیز رپورٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صحافتی تحقیقاتی ادارے ڈراپ سائٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے اسرائیل...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز میں تیل اسمگلنگ کے غیر قانونی راستے جلد بند کرنے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے بہت جلد آبنائے ہرمز میں تیل کی اسمگلنگ کے غیر قانونی راستے بند کرنے...

dgispr dgispr
پاکستان3 گھنٹے ago

میں تصدیق کرتا ہوں پاکستان کی افواج پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سی این این...

Hamas Hamas
تازہ ترین4 گھنٹے ago

حماس کا قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس میں شرکت کا اعلان

قاہرہ (صداۓ سچ نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس میں شرکت  کرنے کا اعلان کردیا۔...

muhammad-aurangzaib muhammad-aurangzaib
پاکستان4 گھنٹے ago

ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 23 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ایکسیس ٹو فنانس سٹیئرنگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا جس...

Sharjeel-Memon Sharjeel-Memon
پاکستان4 گھنٹے ago

سہیل آفریدی کو صوبہ چلانے کی بجائے بانی پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے، شرجیل میمن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کی لپیٹ...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ارارت کی مسجد ،ایک خواب اور اعتماد کی بڑی عمارت

تحریر: نثار حسین بڑے خوابوں کے لیے بڑے شہر ضروری نہیں ہوتے۔ بعض اوقات تاریخ کے خوبصورت ترین باب ان...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
پاکستان5 گھنٹے ago

امن کے چراغ بجھنے سے پہلے

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز, برطانیہ کبھی کبھی قومیں جنگ کے میدان میں نہیں ہارتیں،وہ اپنے ہی لفظوں میں...

gold gold
پاکستان6 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔...

AJK Police AJK Police
تازہ ترین12 گھنٹے ago

آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار کرلیا

مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکرلیا۔ آزاد جموں...

Trending