تازہ ترین
نوبل امن انعام نہ ملنے پر ٹرمپ برہم، مجھے ایک نہیں 8 انعام ملنے چاہیے تھے
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل امن انعام نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک نہیں بلکہ آٹھ نوبل امن انعام ملنے چاہئیں تھے
سوشل میڈیا پر اپنےبیان میں ٹرمپ نےدعویٰ کیاکہ انہوں نے آٹھ جنگیں ختم کرائیں اور ایران سمیت روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے بھی قریب ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانا ہی نوبل امن انعام کے لیے کافی تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا اور مشرق وسطیٰ کو تباہی سے بچایا۔
امریکی صدر نے نوبل امن انعام کی حقدار قرار پانے والی خاتون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ خاتون نے ایسا کیا کارنامہ انجام دیا ہے، انہیں صرف اسرائیل سے نفرت کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امن کے لیے ان کی کامیابیوں جیسا ریکارڈ تاریخ میں کسی کا نہیں رہا اور انہوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ ان کے مطابق ماریا کورینا نے بھی کہا تھا کہ وہ نوبل امن انعام کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

