پاکستان
وردی میں چھپا درندہ اور سسکتی انسانیت
تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ
لاہور کی ایک مصروف شاہراہ پر زندگی مشین کی طرح بھاگ رہی ہے، شام کا دھندلکا گہری اداسی میں بدل چکا ہے- پیلے بلبوں کی مدہم روشنی میں ایک بزرگ شہری سڑک کے کنارے بے بسی کی تصویر بنا کھڑا ہے۔ اس کے سفید بال، چہرے کی گہری جھریاں اور کمان کی مانند جھکی ہوئی کمر اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اس نے زندگی کی طویل اور کٹھن مسافت طے کی ہے۔ وہ عزت اور دو وقت کی روٹی کمانے کے لئے ریڑی دھکیل رہا ہے، مگر اچانک قانون کا محافظ کہلانے والا ایک ٹریفک پولیس کا سپاہی غصے سے بپھرتا ہوا آگے بڑھتا ہے اور اس بے کس ضعیف انسان کو زور دار لات رسید کر دیتا ہے۔ بزرگ شخص سنبھل نہیں پاتا اور سڑک پر منہ کے بل گر پڑتا ہے-
دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں، زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں- دل چیر دینے والی اس ستم ظریفی پر ہو کا عالم طاری ہو جاتا ہے۔ یہ لات صرف ایک بوڑھے کمزور جسم پر نہیں پڑتی، بلکہ یہ اس فرسودہ اور ظالم نظام کے بد نما چہرے پر پڑتی ہے جہاں طاقتور کمزور کو روندتا چلا جاتا ہے۔ یہ اس اجتماعی ضمیر اور انسانیت کی پیٹھ پر کاری ضرب ہے جہاں احترامِ آدمیت دم توڑ رہا ہے۔
عوام بے بس ہو کر دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ کیا وردی پہن لینے سے انسان درندہ بن جاتا ہے؟ اس واقعے کی گونج فضا میں تیرتی ہے، اور ہر ذی شعور انسان کی زبان پر یہی ایک سوال مچلتا ہے کہ آخر کب تک یہ ظلم جاری رہے گا؟
جب بوڑھا شخص زمین پر گرتا ہے تو اس کے منہ سے خون کی ہلکی سی قے نکلتی ہے۔ وہ لرزتے ہوئے ہاتھوں سے اپنے سفید لباس کی گرد کو جھاڑنے کی کوشش کرتا ہے اور نحیف آواز میں سسکتے ہوئے کہتا ہے:
"بیٹا! میں کوئی مجرم نہیں… بس پیٹ کے جہنم آگ بجھانے نکلا ہوں میرے سفید بال دیکھ لو، تمہارے باپ کی عمر کا ہوں… آخر میرا گناہ کیا ہے؟”
سپاہی نے غصے سے دانت پیستے ہوئے جواب دیا:
"خاموش! قانون کی دھجیاں اڑاتے ہو اور اوپر سے زبان بھی چلاتے ہو؟ یہاں تمہارا کوئی پرسانِ حال نہیں، دفع ہو جاؤ، میری نظروں سے دور ہو جاؤ”
ارد گرد موجود ہجوم میں سے ایک نوجوان آگے بڑھتا ہے، اس کا دل بھر آتا ہے اور وہ روہانسی آواز میں کہتا ہے:
"خدا کے لیے رحم کرو! اس بزرگ نے تمہارا کیا بگاڑا ہے؟ وردی طاقت کا نشان ہے، ظلم کا لائسنس نہیں!”
لیکن اس کی اس پکار پر کوئی کان نہیں دھرتا، بے بس ضعیف شہری سڑک کے کنارے ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتا ہے، یہ سوچتے ہوئے کہ شاید اس ملک میں غریب ہونا اور بوڑھا ہونا سب سے بڑا جرم ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

