پاکستان
راولپنڈی میں خاندانی دشمنی کی لرزہ خیز واردات، باپ بیٹا قتل
راولپنڈی (صداے سچ نیوز) ڈھوک گجراں میں دوہرے قتل کی واردات، 40 سالہ امریز خان اور 17 سالہ بیٹا عاطف خان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود ڈھوک گجراں میں خاندانی دشمنی نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر دیرینہ دشمنی کی بنا پر باپ اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
قتل ہونے والوں میں 40 سالہ امریز خان اور ان کا 17 سالہ بیٹا عاطف خان شامل ہیں، جنہیں ڈھوک گجراں روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔ باپ بیٹے کے بہیمانہ قتل کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں خوف و ہراس اور سوگ کی فضا پھیل گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ قتل کے محرکات اور ملزمان سے متعلق مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

