Connect with us

تازہ ترین

آئی اے ای اے کو ایران میں افزودہ یورینیئم کا کچھ پتہ نہ چل سکا، خفیہ سہ ماہی رپورٹ رکن ممالک کو ارسال

IAEA

عالمی جوہری توانائی کے ادارے (آئی اے ای اے) نے ایران سے متعلق خفیہ سہ ماہی رپورٹ رکن ممالک کو ارسال کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی اے ای اے نے رپورٹ میں ایرانی افزودہ یورینیئم سے متعلق معلومات کے فقدان اور تنصیبات تک رسائی نہ ہونے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کی سرگرمیوں کے پُرامن رہنے کا نتیجہ اخد کرنے سے قاصر ہیں، ایرانی جوہری معلومات تک رسائی میں تعطل کو انتہائی ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق بوشہر پاور پلانٹ کے علاوہ ایرانی جوہری تنصیبات اور جوہری مواد کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں آئی اے ای اے کو نہ تو کوئی معلومات موصول ہوئی ہیں اور نہ ہی ان تک رسائی دی گئی ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اصفہان یورینیئم افزودگی پلانٹ کے ڈیزائن سے متعلق معلومات کا جائزہ لینے یا اس کا معائنہ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

آئی اے ای اے کے مطابق اصفہان افزودگی پلانٹ کے درست محل وقوع اور اس میں موجود جوہری مواد سے لاعلم ہیں، بغیر کسی مزید تاخیر کے ایران میں تصدیقی سرگرمیاں انجام دینا انتہائی ناگزیر ہے۔

رپورٹ میں آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گراسی نے ایران سے تعمیری تعاون کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جوہری معاملات سے متعلق سیف گارڈ ایشوز کے حل کے لیے تعاون سے گریزاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

pm pm
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم شہباز شریف کا کرم میں 31 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز کوئٹہ ضلع کے علاقے کرم میں انٹیلی جنس بنیادوں...

saqib khan saqib khan
پاکستان2 گھنٹے ago

اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) میڈیا سے گفتگو میں ثاقب خان نے کہا کہ ایک ہی لائن اور لینتھ پر گیندیں کیں،...

field marshall asim munir field marshall asim munir
پاکستان2 گھنٹے ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے۔

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) اسلام آباد میں جاری منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد...

court court
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی، چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ کیس، مجرم کو 48 برس قید کی سزا سنادی گئی

کراچی (صداے سچ نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے گل بائی کے قریب چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملے کے کیس...

gold price gold price
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4900 روپے کم ہوگئی

کراچی (صداے سچ نیوز) آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4900 روپے...

SAUDI MISSILE ATTACK SAUDI MISSILE ATTACK
تازہ ترین3 گھنٹے ago

سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں تیزی، حوثیوں نے اہم تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا

ریاض (صداے سچ نیوز) سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے مشرقی صوبے اور ریاض کے علاقے میں مزید ڈرونز کو روکنے...

austraila international match austraila international match
تازہ ترین4 گھنٹے ago

پہلا ون ڈے، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

پرتھ (صداے سچ نیوز) پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 131 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔...

OIL OIL
تازہ ترین4 گھنٹے ago

سعودی توانائی تنصیبات پر حملے اور آبنائے ہرمز میں تازہ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل 3 ڈالر مہنگا

سعودی عرب کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں اضافے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کے...

Islamabad high court Islamabad high court
پاکستان4 گھنٹے ago

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق الیکش کمیشن کا 21...

Islamabad Islamabad
پاکستان4 گھنٹے ago

‎اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانےکا فیصلہ

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانےکا فیصلہ کیا...

Trending