پاکستان
کراچی، چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ کیس، مجرم کو 48 برس قید کی سزا سنادی گئی
کراچی (صداے سچ نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے گل بائی کے قریب چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم داد بخش کو مجموعی طور پر 48 برس قید کی سزا سنادی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ جولائی 2021 میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے چینی انجینئر زخمی ہوا تھا، ملزم داد بخش کے خلاف سی ٹی ڈی نے دو مقدمات درج کیے تھے۔
عدالت نے ملزم داد بخش کو 7 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، ساڑھے 8 لاکھ روپے زخمی غیر ملکی شہری کو بطور معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ نے شواہد سے ثابت کیا کہ ملزم نے چینی انجینئرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، غیر ملکی شہریوں پر حملہ قومی اور بین الاقوامی اہمیت کا حامل معاملہ ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ چینی انجینئرز دو طرفہ معاہدوں کے تحت قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، حملے کا مقصد غیر ملکی شہریوں کے خلاف نفرت، ملک میں بے امنی پیدا کرنا اور تشدد کو ہوا دینا تھا۔
عدالت نے کہا کہ مفرور ملزما ن کیخلاف کارروائی التوا میں رکھی جائے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

