پاکستان
راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کو 139 رنز کی برتری حاصل، میچ بے نتیجہ ختم ہونے کا امکان
راولپنڈی (صداے سچ نیوز)راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ کے آخری روز لاہیرو کمارا نے پہلی ہی گیند پر اذان اویس (22) کی وکٹ حاصل کرکے سری لنکن کو اچھا آغاز فراہم کیا۔
اگلے ہی اوور میں محمد طحہٰ (24) اسیتھا فرنانڈو کا شکار بن گئے۔ 57 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔
بابر اعظم 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 13 رنز بنا کر چلتے بنے۔
پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا لیے ہیں اور اسے سری لنکا پر 139 رنز کی برتری حاصل ہے۔ سعود شکیل 23 اور غازی غوری 7 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
گزشتہ روز خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا تھا اور پورے دن میں دو سیشنز بھی مکمل نہ ہوسکے تھے۔
چوتھے دن کے آغاز پر ثاقب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔
سری لنکا نے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں دھننجیا ڈی سلوا تیسرے روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے ثاقب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
انہوں نے 167 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا تھا اور میچ پر پاکستان ٹیم کی گرفت کمزور کردی تھی۔
دھننجیا ڈی سلوا (167) نے کپتان کوشال مینڈس کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 249 رنز کی شراکت قائم کی۔
تیسرے روز کے اختتام پر 117 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہنے والے کوشال مینڈس بھی چوتھے روز کی صبح صرف دو رنز بنا کر ثاقب خان کا شکار بن گئے۔
بعد ازاں ثاقب خان نے سونل دینوشا (20)، لاہیرو کمارا (صفر) اور اسیتھا فرنانڈو (4) کو پویلین واپس بھیجا اور ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے۔ اس سے قبل محمد زاہد، محمد نذیر اور ابرار احمد یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
سری لنکن ٹیم اپنے تیسرے روز کے اختتام تک والے اسکور میں صرف 42 رنز کا اضافہ کرسکی اور اس دوران 6 وکٹیں گنوا دیں تاہم اسے 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
ثاقب خان کے علاوہ محمد عباس نے 2 اور رضا اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ سعود شکیل (93)، طیب عارف (57)، عرفات منہاس (52)، محمد طحہٰ (51) اور کپتان بابر اعظم (50) نے نصف سنچریز اسکور کیں۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو اور دلشان مدوشنکا 3، 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

