پاکستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تربت کا دورہ، بلوچستان میں امن و ترقی کے عزم کا اعادہ
کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں صوبے کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے بھی بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تیاری اور ملک کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبے میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

