پاکستان
کاپ 31 کانفرنس میں شرکت کے نام پر ترکیہ جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق مسافر امیش علی فلائٹ کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کے نام پر ترکیہ جا رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر COP31 کانفرنس کی آڑ میں ترکیہ کا ویزا حاصل کیا، جبکہ اس کی تعلیمی قابلیت انڈر میٹرک نکلی۔
مسافر سے COP31 کانفرنس سے متعلق استفسار کیا گیا تو وہ سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہا۔ مسافر کے سفری دستاویزات اس کے سگے بھائی تنویر احمد نے ایجنٹ کی مدد سے حاصل کیے تھے، جبکہ ویزا کے حصول کے لیے استعمال کیا گیا کمیونٹی بیسڈ ایسوسی ایشن کا لیٹر بھی جعلی نکلا۔
ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی جانب سے پیش کردہ COP31 اور یو این کلائمیٹ سیکریٹریٹ کی ای میلز اس کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ میں موجود نہیں تھیں۔ مسافر کے موبائل فون سے فرانس کا واٹس ایپ نمبر بھی برآمد کرلیا گیا، جبکہ اس کے سامان سے ڈنکی میں استعمال ہونے والی مختلف اشیا بھی برآمد کی گئیں۔
ایف آئی اے نے مسافر کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا ہے، جبکہ ایف آئی اے ملتان زون کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

