تازہ ترین
داعش خراسان ڈرونز حاصل کرنے لگی، افغانستان سمیت پاکستان کو بھی دہشت گردی کا خطرہ
اقوام متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش خراسان اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے اور اس نے جدید فوجی سازوسامان، بشمول بغیر پائلٹ ڈرونز، حاصل کرلیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق داعش خراسان افغانستان کے اندر اور سرحدوں سے باہر حملے کرنے کی صلاحیت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی کے قائم مقام انڈر سیکریٹری جنرل الیگزینڈر زویف نے روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بعض رکن ممالک سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق داعش خراسان کے پاس جدید ٹیکٹیکل آلات اور ڈرونز موجود ہیں۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ داعش خراسان اپنی آپریشنل صلاحیتیں دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور طالبان حکومت پر بھی دباؤ بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے افغانستان میں القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سرگرمیوں اور ان کے باہمی روابط پر بھی تشویش ظاہر کی۔
ان کے مطابق ٹی ٹی پی کے حملوں کا بنیادی ہدف پاکستان ہے، جبکہ افغانستان میں موجود شدت پسند تنظیموں کی سرگرمیاں پورے خطے کی سلامتی کے لیے چیلنج بن سکتی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

