Connect with us

پاکستان

پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے بھی چیف جسٹس پاکستان کو عمران خان سے متعلق خط لکھ دیا

PTI ARREST LEADER

لاہور(صدائے سچ نیوز)کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمرسرفرازچیمہ، محمودالرشید اور اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل کی وساطت سے خط لکھا۔

خط میں کہا گیا کہ سیاسی رہنماؤں کو بغیر ٹھوس شواہد کے مقدمات اور سزاؤں کا سامنا ہے، وہ کوئی سیاسی رعایت یا خصوصی سلوک نہیں مانگتے بلکہ آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے 18 اگست 2026 کو بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور طبی معائنے کے لیے ماہر امراض قلب اور آنکھوں کے ڈاکٹر پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹروں تک رسائی اور علاج فراہم کیا جائے۔

خط میں چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے جیل اصلاحات کے لیے قومی سطح پر اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جیل کی دیواروں کے پیچھے بھی شہریوں کے آئینی حقوق ختم نہیں ہوتے، سابق وزیراعظم کے آئینی حقوق اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونا جیل اصلاحات کےدعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔

 خط کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جسمانی اور ذہنی صحت سے متعلق سنگین تحفظات ہیں، عدالتیں فوری انصاف فراہم نہیں کر سکتیں تو کم از کم اپنے احکامات پر عمل درآمد تو یقینی بنائیں۔

اسیر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی اہلخانہ، وکلا اور بیٹوں سے ملاقاتوں کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ قید سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے زیرالتوا مقدمات اور اپیلوں پر غیرجانبدارانہ اور فوری فیصلے کیے جائیں، عدالتی کارروائی کو سیاسی اور انتظامی مداخلت سے پاک رکھا جائے اور عدالتی احکامات کی دانستہ خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

rana sanullah rana sanullah
پاکستان51 منٹس ago

آصف زرداری کا ایک بیٹا صوبوں کے حق میں دوسرا مخالف ہے، رانا ثنا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری...

ukraine-attack ukraine-attack
تازہ ترین58 منٹس ago

یوکرین مذاکرات میں یورپ کو مکمل کردار دینے کا مطالبہ، فرانس نے ماسکو جانے پر آمادگی ظاہر کردی

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس نے کہا ہے کہ یورپی رہنما یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مکمل...

chakwal chakwal
پاکستان1 گھنٹہ ago

چھ نشستیں، مگر کابینہ میں ایک بھی وزیر نہیں! چکوال و تلہ گنگ اقتدار کے ایوانوں سے آؤٹ کیوں؟

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی چکوال و تلہ گنگ کے عوام کے لیے ایک بڑا...

jdvance jdvance
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران پر حملے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے کیا تھا، میرا کام صدر کے فیصلے کی حمایت کرنا ہے، جے ڈی وینس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران پر حملے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے...

mobile-setting mobile-setting
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ کے دورہ چین کے بعد امریکی صحافیوں کے فون ضبط، سائبر جاسوسی کا خدشہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے موبائل فون سکیورٹی...

imran-bushra imran-bushra
پاکستان2 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی  اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

190 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ...

Drrones and Missiles attack Drrones and Missiles attack
تازہ ترین2 گھنٹے ago

روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ، 8 ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) روس نے یوکرین پر 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائلوں سے حملہ کردیا۔...

Drone-Attack Drone-Attack
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی MQ-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے  دعویٰ کیا کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز  میں...

Missiles Missiles
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے تین بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) اتحادی افواج برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے تصدیق کی ہے کہ حوثی...

Journalist Soban Iftikhar Raja Journalist Soban Iftikhar Raja
پاکستان13 گھنٹے ago

صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل، صحافتی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی نشریاتی ادارے اردو نیوز سے منسلک نوجوان صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام...

Trending