Connect with us

تازہ ترین

امریکی وسط مدتی انتخابات میں 45 کروڑ ڈالرز خرچ کرنا بے وقوفی تھی، ایلون مسک کا اعتراف

Elon Musk

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) ایلون مسک نے نیویارک ٹائمز کے ڈیل بُک سمٹ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بھاری مالی معاونت سے انتخابی کامیابی نہیں خریدی جا سکتی۔

ایلون مسک 2026ء کے انتخابی مرحلے میں سب سے زیادہ انفرادی عطیہ دینے والے شخص تھے، انہوں نے ریپبلکن پارٹی کی سینیٹ میں اکثریت برقرار رکھنے کے لیے مختلف سیاسی سپر پیکس کو کروڑوں ڈالرز فراہم کیے، جبکہ ان کی توجہ کا بڑا مرکز ریاست ٹیکساس تھی جہاں ان کی کمپنیوں کے مرکزی دفاتر قائم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکساس میں سینیٹ کی نشست کے لیے ریپبلکن امیدوار کین پیکسٹن پر بھی ایلون مسک نے کروڑوں ڈالرز خرچ کیے، تاہم وہ ڈیموکریٹ امیدوار جیمز ٹالاریکو سے شکست کھا گئے۔

مجموعی طور پر ڈیموکریٹس کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ایلون مسک نے ڈیل بُک سمٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مجھے وقت میں پیچھے جانے کا موقع ملے تو کم پیسہ خرچ کرتا، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کی تعمیر میں اس قدر مصروف تھا کہ انتخابی مہمات پر ذاتی توجہ نہیں دے سکا۔

ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکستوں کے بعد ایلون مسک نے جماعتی سیاست سے فاصلہ اختیار کرنے کی کوشش بھی کی۔

 ان کا کہنا ہے کہ میں میگا تحریک کا حصہ نہیں ہوں اور ریپبلکن پارٹی کی پالیسیوں کی آنکھیں بند کر کے حمایت نہیں کرتا بلکہ اقتدار میں توازن کا حامی ہوں۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس کے آئندہ سال کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد قانون سازوں نے ایلون مسک کے کاروباری مفادات اور وفاقی معاہدوں سے متعلق نگرانی کی تحقیقات شروع کرنے کے منصوبوں کا عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

rana sanullah rana sanullah
پاکستان50 منٹس ago

آصف زرداری کا ایک بیٹا صوبوں کے حق میں دوسرا مخالف ہے، رانا ثنا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری...

ukraine-attack ukraine-attack
تازہ ترین57 منٹس ago

یوکرین مذاکرات میں یورپ کو مکمل کردار دینے کا مطالبہ، فرانس نے ماسکو جانے پر آمادگی ظاہر کردی

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس نے کہا ہے کہ یورپی رہنما یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مکمل...

chakwal chakwal
پاکستان1 گھنٹہ ago

چھ نشستیں، مگر کابینہ میں ایک بھی وزیر نہیں! چکوال و تلہ گنگ اقتدار کے ایوانوں سے آؤٹ کیوں؟

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی چکوال و تلہ گنگ کے عوام کے لیے ایک بڑا...

jdvance jdvance
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران پر حملے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے کیا تھا، میرا کام صدر کے فیصلے کی حمایت کرنا ہے، جے ڈی وینس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران پر حملے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے...

mobile-setting mobile-setting
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ کے دورہ چین کے بعد امریکی صحافیوں کے فون ضبط، سائبر جاسوسی کا خدشہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے موبائل فون سکیورٹی...

imran-bushra imran-bushra
پاکستان2 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی  اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

190 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ...

Drrones and Missiles attack Drrones and Missiles attack
تازہ ترین2 گھنٹے ago

روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ، 8 ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) روس نے یوکرین پر 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائلوں سے حملہ کردیا۔...

Drone-Attack Drone-Attack
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی MQ-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے  دعویٰ کیا کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز  میں...

Missiles Missiles
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے تین بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) اتحادی افواج برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے تصدیق کی ہے کہ حوثی...

Journalist Soban Iftikhar Raja Journalist Soban Iftikhar Raja
پاکستان13 گھنٹے ago

صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل، صحافتی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی نشریاتی ادارے اردو نیوز سے منسلک نوجوان صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام...

Trending