پاکستان
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ ( صدائے سچ نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان کے زیر قبضہ اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشن ‘ردالفتنہ- 3’ کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور ضلع مستونگ میں 2 مختلف بڑی کارروائیاں کی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مستونگ میں دونوں کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے، پہلی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں دوسری کارروائی کے دوران 10دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا اور فتنۃ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔
کارروائی کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل کلیئر کرالیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

