Connect with us

تازہ ترین

امریکاکو انتہائی مطلوب منشیات کی دنیا کا ڈان میکسیکو میں گرفتار

drug smuggling america

میکسیکو سٹی ( صدائے سچ نیوز)امریکی ایف بی آئی کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل منشیات کی دنیا کے ڈان  ایل چاپو ایسدرو کو میکسیکو میں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست سینالوا کے شہرگواسابے میں فاؤستو ایسدرو میزا فلورس المعروف ایل چاپو ایسدرو کو میکسیکو کی فوج نے ایک بڑے اور ڈرامائی آپریشن کے بعد گرفتار کیا۔

ایل چاپو ایسدرو پر امریکا میں کوکین اور ہیروئن سمیت بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کے الزامات ہیں ۔ ایف بی آئی نے اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر (تقریباً ایک ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے) انعام بھی مقرر کررکھا تھا۔ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچتا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران کارٹیل جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس دوران  بیس بال میچ دیکھنے آئے شائقین جان بچانےکے لیے  بھاگ نکلے اور کھلاڑیوں کو بھی میدان چھوڑنا پڑا۔

میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق یہ آپریشن میکسیکو کے انٹیلی جنس اداروں اور امریکا کے درمیان رابطے اور باہمی تعاون کے تحت کیا گیا۔ تاہم  یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا امریکی اہلکار خود اس آپریشن میں موجود تھے یا نہیں۔

ایل چاپو ایسدرو اور دیگرگرفتار افراد کو میکسیکو کی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے دارالحکومت میکسیکو سٹی منتقل کیا گیا، جہاں انہیں استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

Iran Iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران پہلے سے بڑے اور زیادہ ہولناک سرپرائز حملے کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیل

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کسی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی...

Imran Khan Cricket Stadium in Peshawar. Imran Khan Cricket Stadium in Peshawar.
پاکستان4 گھنٹے ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،...

kalar kahar (3) kalar kahar (3)
پاکستان4 گھنٹے ago

کپتان ملک مزمل حسین کی دعوتِ ولیمہ، سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت ہزاروں معزز مہمانوں کی شرکت

کلرکہار (صداۓ سچ نیوز) کلرکہار کی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد حسین (سادات آٹوز) کے صاحبزادے کپتان ملک مزمل حسین...

France-protests France-protests
تازہ ترین5 گھنٹے ago

فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ، 82 ہزار 500 افراد سڑکوں پر نکل آئے، 144 افراد گرفتار

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ جاری ہے جہاں 82 ہزار 500 افراد سڑکوں پر نکل...

Maryam Aurangzeb Maryam Aurangzeb
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر مخالفین سے کہوں گی محنت کر حسد نہ کر، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کہتی ہیں آج کی وزیر اعلیٰ کو آپ...

arrest arrest
پاکستان5 گھنٹے ago

کراچی، بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں ویڈیو کیس، مزید 3 افراد گرفتار

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی ویڈیو کے کیس میں مزید 3 افراد کو...

Khawaja Asif Khawaja Asif
پاکستان5 گھنٹے ago

نئے سال کے شروع میں نئے صوبوں کامعاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق معاملہ زیادہ لمبا نہیں...

Hafiz Naeemur Rehman Hafiz Naeemur Rehman
پاکستان6 گھنٹے ago

حکمران طبقہ خود ملا ہوتا ہے، عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ خود ملا ہوتا...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیراعظم کی نوجوانوں کو کاروباری، زرعی قرض فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو کاروباری اور زرعی قرض فراہمی کا عمل تیز کرنے...

Trump and Xi Trump and Xi
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ٹرمپ اور شی جن پنگ اے آئی کے عسکری فیصلوں میں انسانی مداخلت برقرار رکھنے پر متفق ہوگئے، امریکی وزیرِ خزانہ

شینزن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور شی جن پنگ فوجی نوعیت کے...

Trending