تازہ ترین
14 سالہ طالبہ نے جان پر کھیل کر آگ میں گھرے 2 ننھے بچوں کی زندگی بچالی
بیجنگ (صداۓ سچ نیوز)چین میں ایک نوعمر طالبہ نے اپنی زندگی پر کھیل کر آتشزدگی سے متاثرہ گھر میں موجود 2 ننھے بچوں کی زندگی بچالی۔
14 سالہ لانگ شائی کا تعلق صوبہ ہونان کی فینگ ہوانگ کاؤنٹی سے ہے اور وہ اپنے اسکول سے بیماری کے باعث چھٹی لے کر گھر واپس جا رہی تھی۔
24 جون کو اس طالبہ نے ایک 4 سالہ بچی اور 2 سالہ بچے کو آگ لگ جانے کے بعد گھر سے بحفاظت باہر نکالا۔
لانگ شائی کے خاندان نے حال ہی میں اس کی بہادری پر ایک چینی ایوارڈ کے حصول کے لیے درخواست بھیجی تھی جس کے بعد یہ کہانی سامنے آئی۔
24 جون کو لانگ شائی کو بخار ہوگیا تھا اور اس نے اسکول سے چھٹی لی۔
جب وہ واپس گھر جا رہی تھی تو اس نے سڑک کے کنارے پر موجود گھر سے سیاہ دھویں کو نکلتے ہوئے دیکھا، ابتدا میں تو اس نے توجہ نہیں دی، مگر پھر اسے بچوں کے رونے کی آوازیں سنائی دیں۔
طالبہ نے یہ بھی دیکھا کہ دھواں مسلسل بڑھ رہا تھا جبکہ گھرکے اندر سے شعلے نظر آنے لگے تھے۔
لانگ شائی فوری طور پر بچوں کو بچانے کے لیے اس جانب بھاگی۔
اس کے مطابق ‘آگ لگ بھگ بستر تک پہنچ چکی تھی اور کپڑے جل رہے تھے، ایک چھوٹی بچی کونے میں موجود تھی جبکہ اس کا چھوٹا بھائی بستر پر بیٹھا ہوا تھا، گھر میں کوئی بڑا موجود نہیں تھا جبکہ دونوں بچے خوفزدہ ہوکر بلند آواز سے رو رہے تھے’۔
لانگ شائی نے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر بچے کو اٹھایا جبکہ بچی کا ہاتھ تھام کر گھر سے باہر لے گئی۔
چند منٹ کے اندر اس نے آگ کو دیکھا اور بچوں بحفاظت باہر لے آئی۔
بچوں کو بچانے کے بعد لانگ شائی نے اپنی ماں کو ایک میسج بھیجا جس میں لکھا تھا کہ ‘ماں میں نے 2 بچوں کو بچایا ہے’۔
اس نے گھر کے باہر ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو بھی گھر والوں کو بھیجی۔
اس کی ماں نے جواب میں لکھا کہ ‘کسی کو بچانے سے پہلے اپنے تحفظ کو لازمی یقینی بنانا’۔
لانگ کی والدہ نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے بہت زیادہ پریشان ہوگئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے میرا جسم کانپنے لگا تھا کیونکہ آگ بہت شدید تھی’۔
لانگ شائی نے بتایا کہ بچوں کے ساتھ متاثرہ گھر سے نکلنے کے بعد اسے بخار کے باعث سر درد محسوس ہونے لگا تھا۔
دونوں بچوں کے خاندان نے لانگ شائی کو شکریے کے طور پر ایک سرخ بینر دیا جس میں ایک تحریر کے ذریعے اس کو سراہا گیا تھا۔
بچوں کے والد نے بتایا کہ وہ اپنے کام پر تھے اور انہیں فون کے ذریعے حادثے سے آگاہ کیا گیا۔
نومبر 2026 میں لانگ شائی کے خاندان نے ایک درخواست مقامی ایوارڈ کی انتظامیہ کے پاس جمع کرائی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

