تازہ ترین
افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمتی کارروائیاں تیز ہو گئیں
کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی گروپس کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے، جہاں مختلف صوبوں میں مسلح کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ قابض طالبان رجیم کیخلاف ایک نئی مؤثراورمنظم مسلح مزاحمتی قوت کے طورپرابھرکرسامنےآگیا ۔ معروف عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نےاگست میں طالبان رجیم کےخلاف آپریشن محارب شروع کیا۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نےطالبان کے روایتی مضبوط گڑھوں قندھاراورہلمند میں سب سے زیادہ کارروائیوں کادعویٰ کیا ہے۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق یکم اگست سے13نومبر تک22صوبوں میں126حملےکیےجن میں135 طالبان اہلکارہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی کارروائیوں میں طالبان اہلکاروں،فوجی اڈوں،چیک پوسٹوں اورسرکاری دفاتر کو نشانہ بنانےکادعویٰ کیا گیا ہے۔
دفاعی ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ طالبان رجیم میں داخلی انتشاراورگورننس بحران کےباعث افغانستان کے مختلف صوبوں میں مسلح مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

