Connect with us

پاکستان

عالمی منڈی میں روئی کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں معیاری کپاس کی قلت کے باعث نرخ مستحکم

cotton price

کراچی  (صداۓ سچ نیوز)امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے بعد امریکا اور چین کی درآمدی و برآمدی ٹیرف میں کمی کی توقعات کے باعث عالمی سطح پر روئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے جبکہ اسکے برعکس پاکستان میں معیاری روئی کی انتہائی محدود دستیابی سے قیمتیں مستحکم رہیں۔

مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی خریداری سرگرمیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ایگریکلچر اور فوڈ سیکورٹی کے لیے ’’نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکورٹی ایڈوائزری کونسل‘‘ کے قیام کی اطلاعات زیرگردش ہیں جس میں تین بڑے زرعی اداروں کو بھی ضم کیا جائے گا۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے تین بڑی طاقتوں کے سربراہان کی ملاقات کے نتیجے میں امریکا و چین کی درآمد وبرآمدات پر ٹیرف میں متوقع کمی کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ مندی سامنے آئی جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے نیو یارک کاٹن ایکس چینج میں دسمبر وعدہ روئی کے سودوں میں 3.62 سینٹ فی پاؤنڈ کمی واقع ہوئی جس سے پاکستان کی کاٹن مارکیٹوں میں بھی گزشتہ ہفتے روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے نہ آسکا اور فی من روئی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 18500روپے جبکہ بلوچی روئی کی قیمتیں 19600روپے کی سطح پر محدود رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فوڈ سیکورٹی اور زراعت کی بہتری کے لیے نئی قائم ہونے والی کونسل این اے ایف ایس اے سی کے پہلے اجلاس میں کپاس سمیت تمام فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم نے توقع ظاہر کیا کہ پاکستان کی تین بڑے زرعی اداروں جن میں پاکستان سینٹرل کاٹن کاٹن کمیٹی، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اور پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ شامل ہیں کو مجوزہ کونسل میں ضم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے اپٹما کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں وفاقی سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ  عامر علی احمد سے ایک اہم اور طویل ملاقات کی ہے جس میں پاکستان میں کپاس کی سالانہ پیداوار دوبارہ ایک کروڑ 50لاکھ گانٹھ تک بڑھانے سے متعلق اقدامات پر بحث کی گئی۔

احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان میں کراپ زوننگ قوانین پر مکمل عمل درآمد کیے بغیر کاٹن سیکٹر کی بحالی ممکن نہیں ہے، اس لیے وزیر اعظم اور وزارت فوڈ سیکیورٹی کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر کراپ زوننگ قوانین پر عمل درآمد کرواتے ہوئے تمام کاٹن زونز میں گنے کی کاشت پر مکمل پابندی عائد کرکے شوگر ملوں کو غیر فعال کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر مالیت کی روئی اور خوردنی تیل کی درآمدات سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto
پاکستان42 منٹس ago

پاکستان تنازعات کا حل چاہتا ہے، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، بلاول

 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترک میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان خطے...

terroist terroist
پاکستان56 منٹس ago

دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4افراد زخمی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تفتان سے کوئٹہ جانے والی...

accident accident
پاکستان1 گھنٹہ ago

کراچی ،مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی

کراچی (صداۓ سچ نیوز)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات...

cotton price cotton price
پاکستان1 گھنٹہ ago

عالمی منڈی میں روئی کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں معیاری کپاس کی قلت کے باعث نرخ مستحکم

کراچی  (صداۓ سچ نیوز)امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے بعد امریکا اور چین کی درآمدی و برآمدی ٹیرف...

fire fire
تازہ ترین2 گھنٹے ago

14 سالہ طالبہ نے جان پر کھیل کر آگ میں گھرے 2 ننھے بچوں کی زندگی بچالی

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز)چین میں ایک نوعمر طالبہ نے اپنی زندگی پر کھیل کر آتشزدگی سے متاثرہ گھر میں موجود...

police police
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی ،علاقہ پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی(صداۓ سچ نیوز)اقبال مارکیٹ کے علاقے یعقوب آباد میں علاقہ پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا...

Jordan Jordan
تازہ ترین4 گھنٹے ago

بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے، اردن

عَمّان (صداۓ سچ نیوز) اردن نے بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں ایرانی...

gaza gaza
تازہ ترین4 گھنٹے ago

غزہ، کھانا تقسیم کرنے والی گاڑی پر اسرائیلی حملہ، 3 کارکن ہلاک، حماس کی ہنگامی مذاکرات کی پیشکش

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے کھانا پہنچانے والے...

afghan afghan
تازہ ترین4 گھنٹے ago

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح  مزاحمتی کارروائیاں تیز ہو گئیں

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی گروپس کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے، جہاں مختلف صوبوں...

qatar and iran qatar and iran
تازہ ترین6 گھنٹے ago

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

قطر اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور بین الاقوامی ایٹمی...

Trending