پاکستان
آزادکشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کو افغانستان سے اسلحےکی ترسیل سے متعلق آڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےکہا کہ کور کمیٹی ممبر اسلم امتیاز کی آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں افغانستان سے اسلحےکی ترسیل پر بات کی جارہی ہے۔
ایکشن کمیٹی کو کالعدم کرنے کی وجہ یہی تھی کہ سارے ثبوت موجود تھے۔کمیٹی کے گرفتار شرپسندوں سے تفتیش کی بنیاد پر مزید شواہد سامنے آئے ہیں اور مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں، تین افراد اسلحہ کشمیر لے جانا چاہتے تھے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی حقوق کی تحریک نہیں ہے، یہ کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے، افغانستان میں بیٹھی بھارتی پراکسیز کے ذریعےکشمیر میں فساد پھیلایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حقوق کے نام پر کسی کو انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، ریاست اپنی طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن اب مزید انتظار سے نقصان ہوگا، انتشار کو ختم کرنے کے لیے جس ادارے کی معاونت چاہیے ہوگی ہم حاضر ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

