Connect with us

برطانیہ اور یورپ

طاقت نہیں تو ریاست نہیں: وینزویلا سے سبق

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز ، برطانیہ

۳ جنوری ۲۰۲۶ کی سرد، تاریک اور خاموش رات تھی۔ وقت تقریباً دو بجے کا تھا۔ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس کے باسی نیند کی آغوش میں تھے کہ اچانک شہر امریکی فضائی حملوں کی گھن گرج سے لرز اٹھا۔ صدارتی محل کے گرد دھوئیں اور دھماکوں نے فضا میں خوف و ہراس کی لہریں دوڑا دیں۔

ذرائع کے مطابق یہ حملے ایک خفیہ امریکی آپریشن “ایبسولوٹ ریزالو” کے تحت کیے گئے، جن کے دوران صدر نیکولس مادورو اور خاتونِ اول کو حراست میں لے لیا گیا۔ چند ہی لمحوں میں سڑکوں اور گلی کوچوں میں بھگدڑ مچ گئی، افواہوں کا بازار گرم ہو گیا اور پورے شہر پر سراسیمگی طاری ہو گئی۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی، اور ایک بار پھر عالمی سیاست کی تلخ حقیقت پوری شدت سے نمایاں ہو گئی۔

یہ منظر چاہے مبالغہ آمیز لگے یا پروپیگنڈا سمجھا جائے، مگر اس کے پیچھے کارفرما اصول ناقابلِ تردید ہے: عالمی سیاست میں اخلاقی دعووں سے زیادہ طاقت کی زبان بولتی ہے۔ کمزور ریاستیں ہمیشہ تجربہ گاہ بنتی ہیں، اور وینزویلا کا بحران اسی حقیقت کی تازہ مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ازدواجی تحلیل: رجحانات، خدشات اور اصلاحی اقدامات

روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف کا حالیہ بیان اسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق دنیا میں وہی ریاستیں محفوظ رہتی ہیں جو طاقتور ہوں، اور طاقت کی سب سے مؤثر ضمانت جوہری صلاحیت ہے۔ کمزور ممالک کے لیے نہ اقوامِ متحدہ کافی ثابت ہوتی ہے، نہ قراردادیں، نہ انسانی حقوق کی اپیلیں۔ ان کے حصے میں اکثر پابندیاں، بمباری اور داخلی عدم استحکام ہی آتا ہے۔
تاریخ کا یہ تلخ سبق ہمارے سامنے ہے۔ عراق، لیبیا اور افغانستان نے عالمی وعدوں پر بھروسا کیا، مگر طاقت کے توازن میں کمزوری نے انہیں تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا۔ اس کے برعکس پاکستان ایک تلخ مگر سچی مثال ہے: اس کی دفاعی صلاحیت اور ایٹمی پروگرام نے اسے خطے کی سنگین سیاسی و عسکری ہنگامی صورتحال میں بچائے رکھا۔

المیہ یہ ہے کہ پاکستان کے اندر بعض حلقوں میں ایک ایسا بیانیہ فروغ پا رہا ہے جو اپنی فوج، دفاعی اداروں اور ایٹمی پروگرام کو متنازع بنانے پر تُلا ہوا ہے۔ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ضرور ہے، مگر دفاعِ ریاست کو کمزور کرنا دانش مندی نہیں بلکہ خود فریبی ہے۔ سب سے خطرناک سوچ وہ ہے جو پاکستان کو ڈی نیوکلیرائز کرنے کی بات کرتی ہے۔

وہ کام جو دشمن کھلی جنگ کے ذریعے نہ کر سکا، اسے چند ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر زہریلی مہمات، نعرہ بازی اور جذباتی بیانیے کے ذریعے ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ عام لوگوں کی ذہن سازی کی جا سکے۔

آج روس برملا کہہ رہا ہے کہ جوہری صلاحیت ہی اصل تحفظ ہے۔ چین خاموشی سے اسی اصول پر کاربند ہے۔ شمالی کوریا اسی بنیاد پر ناقابلِ نظرانداز ہے، اور ایران اسی راستے پر گامزن ہے۔ یہ سب ممالک کسی رومانی نعروں کے سہارے نہیں، بلکہ سخت حقیقت پسندی کی بنیاد پر فیصلے کر رہے ہیں۔

بدقسمتی سے پاکستان میں ایک عجیب دہرا معیار رائج ہے۔ یہی بات اگر کوئی محبِ وطن پاکستانی کہہ دے تو اسے “اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ” قرار دے دیا جاتا ہے، لیکن اگر وہی نکتہ عالمی طاقتوں کے نمائندے دہرا دیں تو اسے “عالمی اسٹریٹجک بصیرت” کہا جاتا ہے۔ مسئلہ خیال کا نہیں، شناخت کا بنا دیا گیا ہے۔

ریاستوں کی بقا کا راستہ سادہ مگر کڑا ہے: مضبوط فوج، ناقابلِ تسخیر دفاع، اور ایٹمی پروگرام پر غیر متزلزل قومی اتفاقِ رائے۔ باقی سب دلکش نعرے اور خوش نما وعدے ہیں، جن کی تاریخ میں کوئی ضمانت نہیں۔

آج وینزویلا میں جو کچھ دکھائی دے رہا ہے، وہ محض ایک واقعہ نہیں بلکہ دنیا بھر کی کمزور ریاستوں کے لیے ایک کھلا انتباہ ہے کہ طاقت کے بغیر بقا ممکن نہیں۔

بقول شاعر؎
نہ سمجھے تو مٹ جاؤ گے اے اہلِ وطن یکسر
تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین31 منٹس ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین2 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین3 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

Trending