Connect with us

ایکسکلوسِو

سینکڑوں گدی نشینوں کے دعوے مسترد، بری امام سرکارؒ کا کوئی سجادہ نشین نہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

Bari_Imam

اسلام آباد (صدائے سچ خصوصی رپورٹ) خطۂ پوٹھوہار کی معروف روحانی شخصیت حضرت سید عبداللطیف کاظمی المعروف بری امام سرکارؒ کے دربار کی گدی نشینی اور سجادہ نشینی سے متعلق سامنے آنے والے متعدد دعوؤں پر اسلام آباد انتظامیہ نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ حضرت بری امام سرکارؒ کا کوئی گدی نشین یا سجادہ نشین مقرر نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر بری امام سرکارؒ کے دربار کے داخلی راستے سمیت مختلف مقامات پر آگاہی بورڈز نصب کر دیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد زائرین اور عقیدت مندوں کو گدی نشینی یا سجادہ نشینی کے نام پر ممکنہ گمراہی اور دھوکے سے محفوظ رکھنا ہے۔

bari imam

اسلام آباد انتظامیہ کے ایک افسر کے مطابق موضع نورپور شاہاں، جسے بری امام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، میں ایک عرصے سے متعدد افراد اور خاندان حضرت بری امام سرکارؒ کی گدی نشینی یا سجادہ نشینی کے دعوے کرتے آ رہے ہیں۔ ان دعویداروں میں بعض ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کا حضرت بری امام سرکارؒ کے خاندان سے نہ تو نسبی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی مستند روحانی نسبت ثابت ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بعض غیرسید خاندان بھی گدی نشینی اور سجادہ نشینی کے دعوے کر رہے ہیں، حالانکہ حضرت بری امام سرکارؒ کا خاندانی تعلق ان کے آبائی علاقے کرسال سے ہے، جہاں آج بھی ان کا خاندان آباد ہے۔ آپ ساتویں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی اولاد ہیں۔

نورپور شاہاں میں آباد خاندانوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان میں بڑی تعداد حضرت بری امام سرکارؒ کے عقیدت مندوں، خدام اور غلاموں کی اولادوں پر مشتمل ہے۔ تاہم، موجودہ تنازع محض عقیدت، خدمت یا غلامی کی نسبت تک محدود نہیں بلکہ بعض افراد کی جانب سے براہِ راست گدی نشین یا سجادہ نشین ہونے کے دعوے سے متعلق ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بعض دعویداروں کے آباؤ اجداد ایسے بھی تھے جو حضرت بری امام سرکارؒ کے وصال کے کئی برس بعد نورپور شاہاں میں آ کر آباد ہوئے، اس کے باوجود ان کی جانب سے گدی نشینی یا سجادہ نشینی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گدی نشینی اور سجادہ نشینی کے متضاد دعوؤں کے باعث بری امام سرکارؒ کے دربار پر آنے والے زائرین میں بعض اوقات ابہام پیدا ہوتا ہے، جبکہ مختلف افراد خود کو دربار کا حقیقی گدی نشین یا سجادہ نشین ظاہر کرتے ہیں۔

اسی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے زائرین کی رہنمائی اور انہیں ممکنہ غلط بیانی سے محفوظ رکھنے کے لیے دربار کے اطراف اور داخلی راستوں پر واضح اعلانات اور آگاہی بورڈز نصب کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے اس اقدام کے بعد حضرت بری امام سرکارؒ کی گدی نشینی اور سجادہ نشینی سے متعلق جاری دعوؤں پر ایک مرتبہ پھر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے اپنے مؤقف کے ذریعے زائرین کو واضح پیغام دیا ہے کہ دربار کا انتظام و انصرام سرکاری محکمے کے پاس ہے اور کسی فرد کو سرکاری طور پر بری امام سرکارؒ کا گدی نشین یا سجادہ نشین تسلیم نہیں کیا گیا، سب دعویدار جعلی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petroleum-price petroleum-price
پاکستان2 گھنٹے ago

اوگرا نے پیٹرول 4 روپے 42 پیسے اور ڈیزل 6 روپے 10 پیسے مہنگا کر دیا

اوگرا نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین2 گھنٹے ago

تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوشش شروع کردی، بلومبرگ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب نے اپنی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے...

ECC ECC
پاکستان2 گھنٹے ago

ای سی سی نے وزیراعظم فیول ریلیف پیکج کیلئے 75 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور ی دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم فیول...

Jibran Nasir Jibran Nasir
پاکستان3 گھنٹے ago

میر رضا کی لاش نے بتا دیا کہ اُس کے ساتھ کیا کیا ہوا تھا، جبران ناصر

مقتول نوجوان تاجر میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ میری رضا کی لاش نے...

jd-vance jd-vance
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر حوثیوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت ہوئی، جے ڈی وینس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ...

suv-cars suv-cars
پاکستان3 گھنٹے ago

حکومت کا 2 ہزار سی سی انجن والی مقامی ہائبرڈ گاڑیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے مقامی طور پر تیار ہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے...

gold-rates gold-rates
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ آل...

gold-rate gold-rate
پاکستان3 گھنٹے ago

آنیوالے دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں، معروف جیولر سید عطا مہدی کا دعوی

راولپنڈی(صدائے سچ نیوز) راولپنڈی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے رکن و معروف جیولر سید عطا مہدی نے کہا ہے کہ...

saudi crown prince saudi crown prince
تازہ ترین3 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد سے امریکی سینٹکام چیف کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آج...

IESCO IESCO
ایکسکلوسِو3 گھنٹے ago

"دکھ سہیں بی فاختہ، کوے انڈے کھائیں” آئیسکو ملازمین کو پونے 5 ارب کی مفت بجلی

اسلام آباد ( صدائے سچ انویسٹی گیشن) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے ایک سال میں پونے...

Trending