Connect with us

ایکسکلوسِو

بڑا فیصلہ! انفارمیشن گروپ کے گریڈ 19 سے اکیس کے پچاس کے لگ بھگ افسران کو ترقی دینے کی تیاریاں

MOIB BS-21 Officers of Information Group

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 19سے لیکر 21تک کے افسران کو بڑی تعداد میں ترقی کیلئے تیاریاں، جس کا حتمی فیصلہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ جبکہ گریڈ22 کی خالی ایک سیٹ پرترقی کا فیصلہ کافی سے آئندہ ہائی پاورڈ بورڈکے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اس پلان کے تحت گریڈ 20 سے 21میں تین سے چار افسران کی ترقی ہو سکتی ہے جبکہ گریڈ 20میں انیس سے بیس افسران کی ترقی ہو سکتی ہے اور گریڈ 19میں پندرہ سے بیس افسران کی ترقی ہو سکتی ہے۔ اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے ترقی کی اہلیت پر پورا اترنے والے ممکنہ افسران کے کوائف اور ان سے متعلق ضروری ریکارڈ ہمیں بھجوا دیا، کچھ افسران کا ریکارڈ فالحال نامکمل ہے۔

گریڈ 21 کے دو افسران ثمینہ فرزین اور طارق خان 30 دسمبر 2026 اور 01 جنوری 2027 کو ریٹائر ہو جائیں گے اس لیے گریڈ 21 کی دوپوسٹیں خالی ہو جائیں گی۔ ستمبر میں سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہونے کے صورت میں گریڈ 21 کی یہ دو سیٹیں اور ایک ڈی ٹی ایل کی سیٹ وزارت اطلاعات کو مل سکتی ہے جبکہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس سے پہلے ہائی پاورڈ بورڈ ہونے کی صورت میں گریڈ 22میں انفارمیشن گروپ کی ایک سیٹ پر انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21کے کسی افسر کی ترقی ہوسکتی ہے۔

Arshad Munir
ارشد منیر

انفارمیشن گروپ کے دو افسران طارق محمود اور ارشد منیر ترقی کیلئے تمام شرائط پر پورا اترتے ہیں۔ طارق محمود یکم جنوری 2027کو ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ گذشتہ نگران حکومت میں بطور پرنسپل انفارمیشن آفیسر خدمات سرانجام دینے کے بعد تاحال او ایس ڈی ہو کر کھڈے لائن ہیں۔ دوسری طرف محمد ارشد منیر 26اگست 2024سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ وزیر اعظم اور ان کی میڈیا ٹیم کا یہاں خدمات انجام دینے کے حوالے سے انہیں اعتماد حاصل ہے ۔

گریڈ 20کے سینئر ترین افسر پاکستان کا نام تجویز کرنے والی قابل فخر شخصیت چوہدری رحمت علی کے پوتے چوہدری طاہر حسن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران(جنرل فیض حمید دور کے نیٹ ورک) کی منفی رپورٹنگ کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود رواں سال2ستمبر کو بغیر ترقی کے ریٹائر ہو جائیں گے۔

اگر انفارمیشن گروپ کو گریڈ 21میں ترقی کیلئے 4سیٹیں ملتی ہیں تو سینیارٹی لسٹ میں سرفہرست 8افسران کے نام ہائی پاورڈ بورڈ میں جائیں گے جن میں بالترتیب منظور علی میمن، محمد عاصم کھچی ،عائشہ تصدق، مبشر حسن، شفقت عباس، محمد اورنگزیب ہرل اور بشریٰ بشیر شامل ہیں۔

Manzoor Ali Memon
منظور علی میمن

منظور علی میمن یکم اکتوبر 2023سے پریس منسٹر کے طور پر بیجنگ میں سفارتخانے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ابھی وہ فارن پوسٹنگ کا دورانیہ تقریبا مکمل کرنے والے ہیں ، وہ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ سمیت اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

Muhammad Asim Khichi
محمد عاصم کھچی

محمد عاصم کھچی حال ہی میں سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ذمہ داری کامیابی سے نبھانے کے بعد نئی تقرری کے منتظر ہیں ، وہ اس سے قبل پرنسپل انفارمیشن آفیسر، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سمیت اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں، انہوں نے اپنی سروس کے دوران میڈیا میں ایک بڑا حلقہ احباب پیدا کیا ہے ، بنیادی طور پر دبنگ افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ، اے پی پی میں کرپشن کے کروڑوں روپے کے سکینڈلز کا سراغ لگا کر ملوث افسران و ملازمین کے کیسز ایف آئی اے میں درج کروائے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اب تک کچھ حلقوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔

عائشہ تصدق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈی جی خدمات سرانجام دے رہی ہیں ، ان کی گریڈ 20میں ترقی ایک دو دفعہ سپر سیڈ ہونے کے بعد ممکن ہوئی۔

Mubashir Hassan
مبشر حسن

سینیارٹی لسٹ میں چوتھا نام مبشر حسن کا آتا ہے جنہوں نے بطور پرنسپل انفارمیشن آفیسر دو ادوار کامیابی سے گزارے ہیں اور میڈیا انڈسٹری میں بے پناہ عزت اور محبت کمائی ہے جبکہ حکومتی سطح پر بھی حکومت اور ریاست کے بیانیے کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ آج کل چھٹیاں گزار رہے ہیں ، پہلے پرنسپل انفارمیشن آفیسر ہیں جنہوں نے یہ پوسٹ صحت کی وجہ سے خود چھوڑی ہے۔

Shafqat Hassan
شفقت عباس

شفقت عباس ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی لاہور کے طور پر15جولائی 2024 سے اجکل خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے ان کے گہرے مراسم ہیں ۔ ان کی سربراہی میں پی آئی ڈی لاہور نے حکومتی بیانیے کو اجاگر کرنے کیلئے اور صحافیوں کی ٹریننگ اور آگاہی کیلئے بیسیوں سیمینار ، مباحثے، مذاکرے اور ورکشاپس کامیابی سے منعقد کی ہیں۔

Aurangzeb Haral
اورنگزیب ہرل

اورنگزیب ہرل اس وقت پریس رجسٹرار کے طور پر کام کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ اور دیگر اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

Bushra Bashir
بشریٰ بشیر

بشریٰ بشیر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی ، لاہورمیں ڈیپوٹیشن پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں اس سے قبل وزارت اطلاعات کے اہم عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔

گریڈ 19کی سینیارٹی لسٹ میں ڈاکٹر مریم شیخ، آصف الرحمان خان، سجیلہ نوید، سیدہ نگھت عامر، طاہر نواز، دائود احتشام ، زوبیہ مسعود، سرفراز حسین، فرحت جبین، نگھت احسان، حنا فردوس، سید خضر علی شاہ، شہناز اختر ، صبین عثمان خٹک، حمزہ سلیم گیلانی، شبیہ عباس، فاطمہ شیخ، فرخ رفیق، شبید اللہ، محمد فصیح اللہ، محمد عرفان، مولا بخش سولنگی، شہاب حامداور محمد عامر رضا نمایاں ہیں۔ ان افسران میں ڈیپوٹیشن پر جانے والے اور بیرون ملک پوسٹنگ والے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کے امکانات قدرے کم ہیں۔

سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 19سے 20 اور گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کے ممکنہ فیصلے کے بعد گریڈ 17۔اور 18 کے افسران کے کیسز اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے یکے بعد دیگرے زیر غور آئیں گے

یہ بھی پڑھیں: عاصم کھچی ڈی جی پی آئی ڈی، عبدالاکبر ای ڈی جی ایکسٹرپبلسٹی

گریڈ 18کی سینیارٹی لسٹ میں شاہد علی جان، منیر احمد، مریم شاہین، لیئق احمد باجوہ، عدنان اکرم باجوہ، عرفان اشرف قاضی ، مظہر حسین ، جمیل احمد خان، عتیق الرحمان، عبدالرشید شاکر، قرة العین فاطمہ، عمر لیاقت، مجیب قادر، شاہد رفیق، نریتہ فرحان، سدرہ حسین، عائشہ ارشاد، محمد اعجاز، محمد فرحان، محمد آصف، مہرالنساء اور قادر یار خان ٹوانہ شامل ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے گریڈ انیس ، بیس اور اکیس میں ترقی کے میعار پر پورا اترنے والے انفارمیشن گروپ کے افسران کے کوائف کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے تاکہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں ترقی کیلئے مزید پراسس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتے۔

اسٹیبلشمنٹ کے ایک افسر کو کہنا ہے کہ اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے سالانہ کارکردگی رپورٹ اور دیگر کوائف کیساتھ ساتھ ویٹنگ ایجنسیز(حساس اداروں) کی کلیئرنس ضروری ہے، کچھ افسران کے نام گذشتہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں ویٹنگ ایجنسیوںکی منفی رپورٹ کے باعث پروموشن لسٹ سے ڈراپ کر دیئے گئے تھے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کی طرف سے ایک سال کے اندر اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا حکم دیا گیا تھا اوروہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کی مانیٹرنگ میں کام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم کی منظوری کے بعد انفارمیشن گروپ کی گریڈ 20کی بارہ، گریڈ 19کی بارہ اور گریڈ 18کی سولہ سیٹیں بڑھا دی گئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Price Cut and Diesel Price Hike Petrol Price Cut and Diesel Price Hike
پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا پر مسلسل بھروسا کرنےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایرانی فوج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطے کے ممالک پر...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان6 گھنٹے ago

اسلام آباد پولیس کی 10بکتربند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد...

Police-quetta Police-quetta
پاکستان6 گھنٹے ago

کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک اہلکار اور دو راہگیر زخمی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ...

petroleum-products petroleum-products
پاکستان7 گھنٹے ago

جب قیمت بڑھتی ہے تو 5 روپے روزانہ بڑھاتے ہیں، کمی 75 پیسے کی کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹرمنظور حسین کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہو ا...

Maryam Nawaz Maryam Nawaz
پاکستان7 گھنٹے ago

‘یہ 13 سالہ نااہلی کا قصور ہے’، مریم نواز کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل...

shehbaz-sharif-address shehbaz-sharif-address
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی...

Peshawar police Peshawar police
پاکستان7 گھنٹے ago

پشاور میں احتجاج، دھرنے اور ریلی پر 7 روز کیلئے پابندی عائد

پشاور(صداۓ سچ نیوز) پشاور کی ضلعی انتطامیہ نے آئندہ 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے...

gold gold
پاکستان7 گھنٹے ago

عالمی و مقامی سطح پر دو دن اضافے کے بعد سونےاور چاندی کی قیمت گرگئی

عالمی و مقامی منڈیوں میں دو دن اضافے کے بعد سونےاور چاندی کی قیمت گرگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

Laiba Laiba
پاکستان15 گھنٹے ago

ملزم نے تعلیم کیلئے بیرون ملک جانیکی خواہشمند لائبہ کو کیسے دھوکا دیا؟ اہم انکشافات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر پولیس ذرائع کا...

Trending