Connect with us

پاکستان

پنجاب بھر میں دفعہ 144، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی

drone

لاہور(صداۓ سچ نیوز) حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ نے آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جبکہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کی کوریج کے لیے چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔

اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، جبکہ انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت دینے کے لیے ضلعی سطح پر ’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘ تشکیل دی ہے۔

زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت ’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘ دے گی، جبکہ کمیٹی کی تحریری اجازت سے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔

حکومت پنجاب کے مطابق عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈرون پر پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت عائد کی ہے، جبکہ پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

internet internet
پاکستان3 منٹس ago

زیرِ سمندر کیبل کی خرابی دور، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل میں پیدا ہونے...

gold price gold price
پاکستان10 منٹس ago

سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز اضافے کے بعد 2300 روپے کی کمی

کراچی(صداۓ سچ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز...

disel price disel price
پاکستان16 منٹس ago

جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں...

Hakan Fidan Hakan Fidan
پاکستان23 منٹس ago

اجلاس میں نئے ممکنہ ارکان کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا،حاقان فیدان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ہوئے اجلاس میں مکہ...

drone drone
پاکستان29 منٹس ago

پنجاب بھر میں دفعہ 144، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کھلی فضا...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین36 منٹس ago

آبنائے ہرمز سے بحرِ ہند تک سمندری کنٹرول ہمارا ہے، ایران کا بڑا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحریہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے شمالی...

maryam nawaz maryam nawaz
پاکستان41 منٹس ago

عورت گھر کے ساتھ ملک اور صوبہ بھی چلا سکتی ہے، مریم نواز

ملتان(صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین گھر کی ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ملک...

MFR house MFR house
پاکستان49 منٹس ago

مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پر بچے اور ایک معذور خاتون موجود تھیں، گھر کو سیل کر دیا گیا، شاہدہ اختر

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کی رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن...

ZEESHAN ALI ZEESHAN ALI
پاکستان58 منٹس ago

پاکستانی خلاباز ذیشان علی کا خلا میں سائنسی تجربات کا آغاز، ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی کی چینی خلائی اسٹیشن ’تیان گونگ‘ پر سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ویڈیو...

Raza AMEER MUQADAM Raza AMEER MUQADAM
پاکستان1 گھنٹہ ago

مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ایران پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، ایرانی سفیر

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات...

Trending