پاکستان
اجلاس میں نئے ممکنہ ارکان کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا،حاقان فیدان
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ہوئے اجلاس میں مکہ معاہدے میں نئے ممکنہ ارکان کی شمولیت کے روڈ میپ پر تبادلۂ خیال ہوا۔
اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کی تزویراتی سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے بعد حاقان فیدان نے میڈیا سے گفتگو کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں اس بات پر گفتگو ہوئی کہ رکن بننے کے خواہشمند ممالک کے لیے کیا طریقہ کار ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اصولوں کے حوالے سے فیصلے کیے، شکر ہے ہر چیز بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔
اس سے قبل ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان اور پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قریبی رابطے برقرار رکھنے، مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

