پاکستان
عورت گھر کے ساتھ ملک اور صوبہ بھی چلا سکتی ہے، مریم نواز
ملتان(صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین گھر کی ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ملک اور صوبہ بھی چلا سکتی ہیں، طالبات اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کریں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
وہ دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے آٹھویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، جہاں آمد پر طالبات نے تالیوں کی گونج میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ایک یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ بیٹیوں کو دیکھنا ہی اصل بہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ساڈھیاں دھیاں ساڈا مان‘‘ ہیں اور ان طالبات کے والدین سپر ہیرو ہیں، جنہوں نے اپنی بچیوں کی تعلیم اور کامیابی کے لیے قربانیاں دیں۔
وزیراعلیٰ نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور وزرائے اعلیٰ بھی انہی تعلیمی اداروں سے نکلیں گے۔ طالبات اپنے ذہن کھلے رکھیں، خود کو کسی سے کمتر نہ سمجھیں اور اپنی صلاحیتیں صرف گھر تک محدود رکھنے کے بجائے ملک کی فلاح و ترقی کے لیے استعمال کریں۔
تعلیمی اور مالی خودمختاری کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے اعلان کیا کہ دسمبر سے طالبات میں اسکوٹیز کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ درخواستیں لڑکیوں کی موصول ہوئی ہیں، جو خواتین کے بااختیار ہونے کی علامت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 22 ارب روپے سے زائد کے فنڈز سے ایک لاکھ سے زیادہ اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی، جبکہ 1600 طالبات کو اسکالرشپس دی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت ایک لاکھ مفت گوگل سرٹیفکیٹس بھی فراہم کر رہی ہے اور کاروبار شروع کرنے کی خواہشمند خواتین کو بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس وسائل نہیں، ان کی دہلیز تک سہولیات پہنچانا ان کا مشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر سفارش کلچر کا خاتمہ کرکے وائس چانسلرز اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کی تقرریاں میرٹ پر یقینی بنائی گئی ہیں۔ پہلی مرتبہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں خاتون وائس چانسلر تعینات کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔
خواتین کے تحفظ کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی بیٹیوں، ماؤں اور بہنوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا گیا ہے اور کسی بھی خاتون کے ساتھ ظلم یا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے خواتین کو ویمن سیفٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خطرے یا ہراسانی کی صورت میں ایپ کا پینک بٹن استعمال کریں یا فوری طور پر 15 پر کال کریں۔ انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی بچیوں کا ساتھ دیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
جنوبی پنجاب کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ تین سال میں جنوبی پنجاب میں اتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں جتنے 80 سال میں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی طرح ملتان، لیہ، خانیوال اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سابق دور حکومت میں دورانِ قید انہیں بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم آج پنجاب کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔
خطاب کے اختتام پر انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ ترقی اور کامیابی کا دیا جلائے رکھیں، ان کی ماں مریم نواز پوری قوت کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

