پاکستان
زیرِ سمندر کیبل کی خرابی دور، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی
لاہور(صداۓ سچ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل میں پیدا ہونے والی خرابی دور ہونے اور کیبل کی مکمل بحالی کی تصدیق کردی۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق کیبل اب مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہیں۔
کیبل کی بحالی ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) اور بین الاقوامی ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے درمیان فوری رابطوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔
تکنیکی ٹیموں نے خرابی دور کرنے اور رابطوں کی بحالی کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ اس دوران متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے عارضی طور پر ڈیٹا ٹریفک کی منتقلی نے خرابی کے دوران انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

